سعودی عرب

صنعاء میں سعودی عرب نے اپنے ہی قیدیوں پر بمباری کر دی

شیعیت نیوز: سعودی عرب اپنے ہی قیدیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یمن کی قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے خبر دی ہے کہ سعودی اتحاد کو اس بات کی اطلاع ہے کہ اس کے قیدی صنعاء کی ایک جیل میں قید ہے، اس کے باوجود اس نے جیل پر حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب خفیہ طریقے سے بیلیسٹک میزائل بنا رہا ہے، امریکی میڈیا سی این این

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عبد القادر المرتضی کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کو اس بات کی خبر تھی کہ اس کے قیدی صنعاء کی جیل میں ہے، اس کے باوجود وہ اپنے ہی قیدیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ سعودی-امریکی جارح اتحاد نے گزشتہ سے پیوستہ شب، مرکزی سیکورٹی کمانڈ کی عمارت کے قریب بنی جیل پر کئی حملے کئے جس کی وجہ سے جیل کی عمارت کے کچھ حصے کو نقصان پہنچا اور قیدیوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔

قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد کے تین ہزار سے زائد قیدی، جیلوں میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کے حکم پر سعودی عرب میں فحاشی وعریانی کی ترویج، خواتین کی جنسی ہراسانی کا ہوشربا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد کو اس بات کی خبر ہے کہ اس کے قیدی اس جیل میں ہیں کیونکہ اسے دو سال پہلے کی ہلال احمر اور ریڈ کراس کے ذریعے خبر ہوگئی تھی۔

اس بیان میں آیا ہے کہ مذکورہ حملہ ریڈ کراس کے اعلی عہدیداروں کے جیل کے دورے کے کچھ گھنٹے بعد ہی انجام دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button