دنیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امداد افغانستان کو فراہم کرنے کی قرارداد منظور

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر امریکہ کی جانب سے تجویز کردہ ایک قرارداد کو منظور کر لیا ہے جس کے تحت انسانی امداد افغانستان کےذریعے سہولت فراہم کی جا سکے گی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ فنڈز کی ادائیگی، دیگر مالیاتی اثاثوں یا اقتصادی وسائل اور امداد کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے یا ضروری سامان اور خدمات کی اجازت ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کی امداد افغانستان میں بنیادی انسانی ضروریات سے متعلق ہے اور یہ طالبان سے منسلک اداروں پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ طالبان کو بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے، سیرومولوٹوف

اگست کے وسط میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے بین الاقوامی برادری اس بات پر جدوجہد کر رہی ہے کہ افغانستان میں معاشی بدحالی کے دوران انسانی تباہی کو کیسے روکا جائے۔

اقوام متحدہ میں چین کے سفیر ژانگ جون نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں کہا کہ انسانی اور جان بچانے والی امداد افغان عوام تک بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ قرارداد ’واضح کررہی ہے کہ انسانی امداد پابندیوں سے مستثنیٰ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کی درخواست اور پوری کونسل کی حمایت سے ان خدشات کے پیش نظر کی گئی کہ افغان معیشت ملک میں نقد رقم کے بغیر تباہی کے دہانے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ لبنان کے پاس 2000 ڈرونز موجود ہیں

دوسری جانب امریکی وزارت خزانہ نےافغانستان کیلئے زر کی ترسیل میں نرمی کر دی۔

افغانستان میں فعال غیر سرکاری فلاحی اداروں کو فنڈ کی فراہمی کے لئے خصوصی لائسنسز جاری کیے جا رہے ہیں۔

ان لائسنز کے ذریعے افغانستان میں کام کرنے والے فلاحی اداروں کو رقوم کی منتقلی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button