اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، دو فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ جبکہ 26 سالہ فلسطینی شہری کو رملہ پناہ گزین کیمپ میں شہید کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری کو فدائی حملے کے شبے میں ایک چوکی کے قریب گولیاں ماری گئیں جب وہ اپنی کار پر وہاں پہنچا۔

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے بتایا ہے کہ فلسطینی شہری نے گاڑی روکنے کے اشارے پر گاڑی چوکی پرنہیں روکی۔ اسے جنوب مغربی جنین میں ’ماوو دوتان‘ یہودی کالونی کے چوکی پر روکنے کا کہا گیا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں نے شبے میں اسے گولی ماری جس کے نتیجے میں وہ موقعے پر دم توڑ گیا۔

عبرانی اخبار ہارٹز نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینی شہری کی گاڑی کو آگ لگ گئی۔ اس میں موجود فلسطینی نے یہودی فوجیوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تھی۔

متعدد عالمی خبررساں ایجنسیوں کی جانب سے یہ تصویر شائع کرتے ہوئے خبر دی گئی ہے کہ جائے وقوعہ پر 2 گاڑیاں جلتی پائی گئی ہیں کہ جن میں سے ایک ممکنہ طور پر حملہ آور فلسطینی شہری اور دوسری غاصب صیہونی فوجیوں سے متعلق ہو سکتی ہے تاہم مصدقہ فلسطینی ذرائع نے اس وقوعے کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی اس وقوعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال موصول ہوئی ہیں۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے لکھا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ترجمان ایویخائی ادرعی کا دعویٰ ہے کہ وقوعے میں شہید ہونے والا فلسطینی شہری اپنی گاڑی کے ذریعے غاصب صیہونی فوجیوں کو کچل دینا چاہتا تھا تاہم موثق فلسطینی ذرائع نے تاحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو کے مطابق اس کارروائی میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محمد بن سلمان کے حکم پر سعودی عرب میں فحاشی وعریانی کی ترویج، خواتین کی جنسی ہراسانی کا ہوشربا انکشاف

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 26 سالہ فلسطینی کو رملہ پناہ گزین کیمپ میں شہید کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج وقتا فوقتا مغربی کنارے کے اندر دھاوے بول کر کارروائی کرتی رہتی ہے، اس کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپیں ہو جاتی ہیں۔

نابلس میں اسرائیلی پولیس کے دھاووں اور قبضے کی کارروائیوں کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے معمول بن چکے، جب کہ اسرائیلی پولیس ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ براہ گولیاں بھی برساتی رہتی ہے۔

گزشتہ ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی اندھدھند فائرنگ سے ایک فلسطینی 31 سالہ جمیل کیال جاں بحق ہو گیا تھا، انٹرنیٹ پر زیر گردش وڈیو کلپ میں فلسطینی شہری جمیل کیال کو زمین پر پڑا ہوا دیکھا گیا، اس کے سر سے خون بھی بہہ رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button