شیعہ علماءکونسل کا شہید سردارقاسم سلیمانی کی دوسری برسی پر شہدائے اسلام کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

22 دسمبر, 2021 15:27

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے شہید سردار قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر کراچی میں عوامی اجتماع کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے ۔

ایس یو سی نے شہدائے مقاومت خصوصاً شہید سردار قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی المہندس اور شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں امروہہ گراؤنڈ کراچی میں شہدائے اسلام کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس کامرکزی رہنما ایس یو سی علامہ رمضان توقیر کےفرزندیاسررضا کے انتقال پر اظہارتعزیت

اس کانفرنس سے ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ شبیر میثمی، علامہ ناظرعباس تقوی، صوبائی صدر علامہ اسداقبال زیدی سمیت دیگر جید علمائے کرام ،خطبائے عظام، قومی ومذہبی شخصیات خطاب کریں گی، شہر بھر سے مومنین ومومنات کی شرکت کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جارہا ہے ۔

12:27 صبح اپریل 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔