اہم ترین خبریںعراق

عراق، اربیل میں دھماکہ 2 افراد جاں بحق ، داعش کا ایک سرغنہ گرفتار

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ الانبار میں دہشت گرد گروہ داعش کا ایک سرغنہ گرفتار ہوگیا ہے۔

عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سرغنہ کو صوبہ الانبار کے شہر الرمادی کے علاقے ’’سلیجیہ‘‘ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق اربیل کی اسٹیل مل میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔ ابھی تک دھماکے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، ایک اور شیعہ عالم دین جبری لاپتہ کردیئے گئے

عراق نے دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعلان کر دیا تھا تاہم اس دہشت گرد گروہ کی باقیات اب بھی عراق کے دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، الانبار اور بغداد صوبوں کے بعض علاقوں میں موجود ہیں اور اکا دکا کارروائیاں انجام دیتی رہتی ہیں۔

دوسری جانب عراقی شہر اربیل میں کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی نے ایرانی سفیر ایرج مسجدی کے ساتھ ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، اقتصادی و تجارتی تعلقات کی توسیع پر تاکید کی گئی۔

عراقی ای مجلے شفق نیوز کے مطابق گذشتہ روز ہونے والی اس ملاقات کے دوران عراقی سیاسی حالات و انتخاباتی نتائج سمیت متعدد موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی استقامتی گروہوں کو امریکی حکومت پر اعتماد نہیں، حیدر اللامی

کرد ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس دوران دونوں فریقوں نے 3 مشترکہ اصولوں "ہمآہنگی، استحکام تک پہنچنے کے لئے توازن اور عراقی سیاسی عمل میں بہتری و وحدت” پر عملدرآمد پر زور دینے کے ساتھ ساتھ عراقی کردستان و ایران کے درمیان اقتصادی، تجارتی و ثقافتی تعاون کی توسیع پر بھی تاکید کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button