اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان سے براستہ ایران جانے والی ٹرین آج اسلام آباد سے روانہ ہوگی

ٹرین گلابی نمک، کجھوریں اور چاول لے کر جائے گی، پاکستانی ٹرین زاہدان تک جائے گی وہاں سے کنٹینر و سامان دوسری ٹرین پر لوڈ کیا جائے گا

شیعیت نیوز: پاکستان سے ترکی جانیوالی پہلی فریٹ ٹرین کا آج افتتاح ہوگا۔ فریٹ ٹرین کی لوڈنگ سمیت تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ پہلی بار ٹرین کے ذریعے سے 3 ہزار ٹن سامان ترکی جائے گا۔

استنبول تہران اسلام آباد (آئی ٹی آئی) فریٹ ٹرین سروس مارچ میں چلنا تھی، مگر ریلوے حکام کی نااہلی کی وجہ سے نہ چل سکی، جس کی وجہ سے ایک افسر کو بھی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی اسلام آباد ڈرائی پورٹ سے فریٹ ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی اجلاس خوش آئند ،اسلامی ممالک مسائل کے حل کیلئے متفقہ حکمت عملی اپنائیں، علامہ ساجد نقوی

ٹرین گلابی نمک، کجھوریں اور چاول لے کر جائے گی، پاکستانی ٹرین زاہدان تک جائے گی وہاں سے کنٹینر و سامان دوسری ٹرین پر لوڈ کیا جائے گا۔

اسلام آباد سے ترکی تک سامان زیادہ سے زیادہ 14 دن میں پہنچے گا جبکہ اگر سمندر کے ذریعے سامان بھیجا جائے تو 21 دن لگیں گے۔ پاکستان کی تاجر برادری نے ٹرین کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ عوامی حلقوں نے اسی روٹ پر مسافر ٹرین چلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button