اہم ترین خبریںعراق

امریکہ، عراق سے دست بردار نہیں ہوا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے، عراقی احتجاجی کمیٹی

شیعیت نیوز: عراق کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاجی کمیٹی نے اس ملک کی عدلیہ کے امور میں واشنگٹن کی مداخلت پر انتباہ دیا ہے۔

عراق کے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاجی کمیٹی نے زور دے کر کہا ہے کہ اگر امریکہ، عراق سے دست بردار نہیں ہوا تو اس کے ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی ریال خور ٹک ٹاکر مفتی طارق مسعود نے سعودی عرب میں ناچ گانے کو حلال قرار دے ڈالا

العہد نیوز ویب سائٹ کے مطابق عراقی پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے خلاف احتجاجی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اب غاصبوں کی جرات اتنی بڑھ گئی ہے کہ انھوں نے عدلیہ کودھمکی دینا اور جانبداری اور دھاندلی کی حمایت کرنے کے لئے اس پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔

اس کمیٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ غاصبوں کے دباؤ کے باوجود سپریم کورٹ اور عدالتی کونسل ان کی مداخلتوں کے مقابلے میں ڈٹی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : نابلس میدان جنگ میں تبدیل، اسرائیلی فوج کے پرتشدد حملوں میں 154 فلسطینی زخمی

اس بیان کے آخر میں عراقی عدلیہ کی غیرجانبداری کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ احتجاجی کمیٹی جانتی ہے کہ عدلیہ پر کتنا دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور یہ کمیٹی عدلیہ کے حکام کی شکرگزار ہے اور ان سے کہتی ہے کہ عراق اور عراقی عوام امانت ہیں اور فیڈرل عدالت کو ان کے حقوق ضائع نہیں کرنا چاہئے کیونکہ اس نے اگر ایسا کیا تو پھر عراقی عوام کی کوئی پناہ گاہ نہیں رہ جائے گی۔

عراق کے پارلیمانی انتخابات دس اکتوبر کو ہوئے تھے لیکن نتائج کے اعلان کے بعد بہت سے سیاسی گروہوں کا خیال ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے بعض عراقی سیاستداں بھی انتخابات میں متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور امریکہ کی مداخلت کی تصدیق کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button