اہم ترین خبریںپاکستان

نیکی گلے پڑگئی، مقتول سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے عزادار گھرانے سے تعلق رکھنے والے ملک عدنان بڑی مشکل میں پھنس گئے

جہاں انصاف حاصل کرنے لیئےقارون کا خزانہ اور حضرت خضرؑ کی عمر درکار ہووہاں بحیثیت گواہ ملک عدنان کو کن مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

شیعیت نیوز: نیکی گلے پڑگئی، مقتول سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے عزادار گھرانے سے تعلق رکھنے والے ملک عدنان بڑی مشکل میں پھنس گئے،سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو جلانے کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ پراسیکیوشن نے سری لنکا کے شہری کو بچانے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پراسیکیوشن کی خصوصی ٹیم نے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں لازمی شامل کیا جائے، مقدمے کا چالان جنوری کے پہلے ہفتے پراسیکیوشن میں جمع کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیدہ فاطمہ زہراؑ کی سیرت اور کردار ہی واحد ذریعہ ہے، جو خواتین کو انحراف، استحصال اور گناہوں سے بچا سکتا ہے، علامہ ساجد نقوی

ذرائع کے مطابق چالان میں ویڈیوز شواہد اور دیگر اہم دستاویزات شامل ہوں گی، تمام ویڈیوز کو بطور شہادت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے ملزمان کے موبائل فونز سے تمام ویڈیو ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ پراسیکیوشن نے مقدمے کا ٹرائل جنوری میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب مزید 33 ملزموں کو اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزموں کو 17 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی حامی عمران خان حکومت کے ارمانوں پر اُوس پڑ گئی، کالعدم ٹی ٹی پی نے سکیورٹی اداروں پر حملوں کیلئے نئی فورس بنا لی

اس معاملے میں وہ کہاوت کہ نیکی گلے پڑگئی بلکل فٹ آتی ہے کیوں کہ پاکستان کا عدالتی انصاف کا نظام جو کہ دن بدن کرپٹ ہوتا چلا جارہا ، جہاں انصاف حاصل کرنے لیئےقارون کا خزانہ اور حضرت خضرؑ کی عمر درکار ہووہاں بحیثیت گواہ ملک عدنان کو کن مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button