عراق

عراق، الدیوانیہ میں امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ تباہ

شیعیت نیوز: عراق کے جنوبی علاقے صوبہ الدیوانیہ میں قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ بم حملے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرین نیوز نے اعلان کیا ہے کہ قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ صوبہ الدیوانیہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے۔

عراق میں غیرقانونی طور پر قابض امریکی فوج کے 3 لاجسٹک قافلے بم حملوں کی نذر ہو کر تباہ ہو گئے ہیں۔

مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرين نیوز کے مطابق امریکی فوج کا پہلا قافلہ آج صبح صوبہ الدیوانیہ میں سڑک کنارے نصب بم کا نشانہ بنا جس سے قافلے میں موجود متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی سفارت خانہ کا سفارت کاری کے بجائے خطرناک مشن

رپورٹ کے مطابق قابض امریکی فوج کا دوسرا لاجسٹک قافلہ آج سہ پہر صوبہ بابل میں بم حملے کا شکار بنا جبکہ تیسرا ایک گھنٹہ قبل ہی شہر الناصریہ میں سڑک کنارے نصب بم سے جا ٹکرایا۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے ملک میں موجود امریکی فوج کو فی الفور ملک چھوڑ دینے اور امریکیوں کی جانب سے اس حکم کے ماننے میں لیٹ و لعل سے کام لینے پر تب سے لے کر آج تک ہر روز ملک کے مختلف مقامات پر امریکی فوج کے متعدد قافلوں پر سڑک کنارے نصب بموں سے حملے کئے جاتے ہیں جبکہ ان حملوں میں تاحال سینکڑوں امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2020ء کی ابتداء میں عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے تمام امریکی افواج کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا جس پر امریکہ کی جانب سے عدم عملدرآمد کے بعد سے تاحال ملک میں امریکی فوجی قافلوں کو بم حملوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button