اہم ترین خبریںپاکستان

بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں ندیم سرور بمعہ پسران دوبرس بعد پاکستان پہنچ گئے

ایئرپورٹ پر موجود مومنین نے اپنے ہردلعزیز نوحہ خواں کو دیکھ کر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

شیعیت نیوز: بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں سفیر عزاسید ندیم رضاسرور بمعہ پسران دوبرس بعد پاکستان پہنچ گئے۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پرمومنین کی جانب سےانکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سفیر عزا سید ندیم رضا سرور اپنے صاحبزادوں سید علی شناور اور سید علی جی کے ہمراہ ایام فاطمیہ کی مرکزی مجالس عزا میں نوحہ خوانی کیلئے شہر قائد کراچی پہنچ گئے ہیں۔وہ اسٹریلیاسے بین الاقوامی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچے ۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کی اسرائیلی وزیر اعظم کے امارات کے دورے پر شدید ردعمل

ذرائع کے مطابق عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں ندیم رضا سرورجنہیں شیعہ سنی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے بے حد پسند کرتے ہیں وہ آسٹریلیا میں مقیم ہیں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے سبب گذشتہ دو برس سے آسٹریلیا سے باہرسفر کرنے سے قاصر تھے البتہ لاک ڈاؤن میں نرمی اور سفری اجازت کے بعد وہ اب کراچی پہنچے ہیں۔ایئرپورٹ پر موجود مومنین نے اپنے ہردلعزیز نوحہ خواں کو دیکھ کر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت انتظامی معاملات پر اپنی گرفت کھوچکی ہے، عوام کو اب جھوٹے وعدوں پر مزید بہلایا نہیں جاسکتا، علامہ باقر زیدی

واضح رہے کہ سفیر عزا سید ندیم رضا سرور 9 تا 13 جمادی الاول خادمین اباعبد اللہ ؑ وابوالفضلؑ کے زیر اہتمام کراچی کے نشتر پارک میں ہونے والی ایام فاطمیہ کی مرکزی خمسہ مجالس عزا کی آخری مجلس میں 13 جمادی الاول کوالوادعی نوحہ خوانی و ذکر جناب سیدہؑ کریں گے جبکہ 12 جمادی الاول کو علی شناور اور علی جی نوحہ خوانی کریں گے۔ ان مجالس عزا سے خطاب مولانا سید علی رضا رضوی آف لندن فرمائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button