اہم ترین خبریںیمن

آل سعود کو یمن میں ایک اور دھچکا، سعودی فوج کے 41 فوجی کمانڈر ہلاک

شیعیت نیوز: یمن کے صوبہ مآرب میں یمنی فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ، یمنی فورسز نے مآرب میں سعودی فوج کے 41 فوجی کمانڈر اور مزدوروں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کی کارروائی میں وادی عبیدہ میں سعودی عرب سے وابستہ فوج کے 41 فوجی کمانڈر ہلاک ہوگئے ہیں جس میں 177 بریگيڈ کے انٹیلی جنس کمانڈر سیف العشمی، سرحدی لشکر کے کمانڈر محمد صالح البحبوح ، عبدالرحمن قصیلہ، محمد علی الترابی شامل ہیں۔

جارح سعودی اتحاد کا اہم ترین کمانڈر جنوبی مآرب میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران مارا گیا۔

اس کے علاوہ پیر کے دن ایک کارروائی میں یمن کی مستعفی حکومت کی وزارت دفاع کے اعلی اہلکار ناصر الزیبانی کئی فوجیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی اتحاد سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ جارح اتحاد کے کمانڈر میجر جنرل ناصر الذیبانی مآرب کی لڑائی میں مارے گئے تھے،الذیبانی سعودی اتحاد سے وابستہ کئی دیگر کمانڈروں کے ساتھ، صنعا فورسز کی جانب سے مآرب میں البلق محاذ پر انٹیلی جنس آپریشن کے دوران مارے گئے۔

واضح رہے کہ الذیبانی کو مآرب میں سعودی اتحاد کا سب سے ممتاز فوجی کمانڈر سمجھا جاتا تھا،تاہم یمن پر حملہ کرنے والے اتحاد نے ابھی تک سرکاری طور پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی ردعمل ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق میں امریکی سفارت خانہ کا سفارت کاری کے بجائے خطرناک مشن

درایں اثنا یمن کی قومی سالویشن حکومت کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے اپنے ٹویٹر پیج پر مآرب کی آزادی میں تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں لکھا،کہ مآرب کاموضوع ختم ہو گیا ہےاور کرائے کے فوجی جو کہہ رہے ہیں ،یہ ایک کھوکھلا ہنگامہ اور غیر ضروری شور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مآرب کی ناگزیر آزادی تنازعات یا دوسرے فریق کو شکست دینے کے لیے نہیں ہے بلکہ سلامتی کی ضروریات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن کے لیے عزم کو پختہ کرنے کے لیے ہے، ان حقائق کو سمجھنا ضروری ہے۔

صوبہ مآرب میں یمنی فوج کی پیشقدمی اور سعودی عرب کے اتحاد کی پسپائی اور شکست کا سلسلہ جاری ہے اور عنقریب یمنی فورسز صوبہ مآرب کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔

واضح رہے کہ صنعا کے مشرق میں واقع اہم صوبے مآرب کی آزادی کی جنگ گزشتہ سال شروع ہوئی تھی اور اس کے بیشتر علاقے اور شہر صنعا کی فورسز کے کنٹرول میں آچکے ہیں، مآرب یمن کے ان صوبوں میں سے ایک ہے جس کے پاس تیل اور گیس جیسےوسیع قدرتی وسائل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button