اہم ترین خبریںپاکستان

قوم ہم پر اعتماد رکھے ہدایت خلجی اور اسکے ساتھیوں کو سزاضرور دلوائیں گے، ارباب لیاقت ہزارہ

ارباب لیاقت ہزارہ نے کہا کہ کوئٹہ اصلاحی کمیٹی میں شہر کے علماء، سیاسی جماعتوں اور دیگر عمائدین کی نمائندگی موجود ہے، قوم ہم پر اعتماد رکھیں

شیعیت نیوز: کوئٹہ اصلاحی کمیٹی کے بنیادی رکن اور مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں قوم کے جوانوں، بزرگوں، ماؤں اور بہنوں کو صبر و تحمل کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ ہدایت خلجی کو کیفر کردار تک ضرور پہنچائیں گے۔ قوم کے جوان شعور کا دامن نہ چھوڑے اور کسی بھی طرح قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایس یوسی سندھ کے وفدکی چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال سے ملاقات ، بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت

انہوں نے کوئٹہ میں امن کی فضاء برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہدایت خلجی کی خاطر برادر اقوام کے درمیان کسی قسم کا انتشار پیدا نہ ہونے دیں، نہ ہی ملزم کے گھر کو نشانہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر اقوام سے تعلق رکھنے والے غریب افراد جو علاقے میں سبزی فروشی اور پھل فروخت کرنے کیلئے آتے ہیں، انہیں کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچنے دیں۔ جرم میں ہدایت خلجی شریک ہے، جسکی سزا اسے اور اسکے ساتھیوں کو ملنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صبر و تحمل کا دامن تھام کر رکھنا ہمارے لئے بے حد ضروری ہے۔ قوم کے افراد کسی قسم کی منفی سرگرمی کی حوصلہ افزائی نہ کریں اور نہ ہی انکا حصہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہید شہزادعلی حیدری ایک سچا عاشق اہلبیت تھا، علامہ جواد الموسوی

ارباب لیاقت ہزارہ نے کہا کہ کوئٹہ اصلاحی کمیٹی میں شہر کے علماء، سیاسی جماعتوں اور دیگر عمائدین کی نمائندگی موجود ہے، قوم ہم پر اعتماد رکھیں۔ ہدایت خلجی اور اسکے ساتھیوں کو سزا دلوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہم قوم کو کیس کے حوالے سے آگاہ بھی کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button