ایران

ایران کی کھیل کو سیاسی رنگ دینے پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مذمت کی

شیعیت نیوز: امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے بیجنگ کے سرمائی اولمپکس 2022 کا سفارتی بائیکاٹ کئے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایران نےتمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کھیل کو سیاسی رنگ دینے کے اس عمل کی مذمت کریں۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طرف بیجنگ سے سرمائی اولمپکس 2002 کا سفارتی بائیکاٹ کئے جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ میں مغربی ممالک کے تخریبی اقدامات کے مقابلے میں چین سے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران دہشت گردی کی روک تھام اور جنگ کے لیے اپنی کوشش کو جاری رکھے گا، تخت روانچی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ چاہے بیجنگ کے سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا معاملہ ہو یا پھر ایرانی کھلاڑیوں کی مالی ذرائع تک رسائی کی بات ہو، سبھی ممالک کو، کھیل کو سیاسی رنگ دینے کی مذمت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بیجنگ کے سرمائی اولمپکس میں شرکت کے متمنی ہیں اور ہم اس سلسلے میں چین سے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں جو مغربی ممالک کے تخریبی اقدامات کا شکار ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک منجملہ کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بیجنگ کے سرمائی اولمپکس 2022 کا سفارتی بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فیصلہ چین کے صوبے سین کیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے باعث کیا گیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مذکورہ فیصلے کی مذمت کی ہے اور اُسے نظریاتی تعصب اور پلید ارادوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button