دنیا

فرانس کا بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ

شیعیت نیوز: فرانس کے صدرایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ ہم بیجنگ سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے بیان میں کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ جیسے اقدام کا کوئی فائدہ نہیں اوریہ محض علامتی ہے۔

صدرمیکرون نے کہا کہ یا تو مکمل بائیکاٹ کیا جائے اورایتھیلیٹس کوبھی نہ بھیجا جائے یا پھر حالات معمول پررکھ کر چیزوں کو بدلنے کی کوشش کی جائے۔ ہمیں کھیلوں کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ دوہری پالیسی اور غلط سمت کی جانب گامزن ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید

برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی کہا کہ بیجنگ میں اولمپکس کا ’’مؤثر طریقے سے سفارتی بائیکاٹ کیا جائے گا‘‘، لیکن انہوں نے کھیلوں کے بائیکاٹ کی اپنی مخالفت کا اعادہ کیا، جو ان کے بقول سمجھدار نہیں ہیں۔

جانسن نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ’’کسی وزیر کے شرکت کی توقع نہیں ہے اور نہ ہی کوئی عہدیدار۔‘‘

سفارتی بائیکاٹ سے مغربی ممالک اور چین کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے، جس نے کہا کہ اس نے برطانوی وزراء کو گیمز میں مدعو نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ایٹمی تنظیم معاہدے تک پہنچنے کے لیے جب تک ضروری ہو ویانا میں رہے گی، عبداللہیان

لندن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس دنیا بھر کے اولمپک کھلاڑیوں اور سرمائی کھیلوں کے شائقین کا اجتماع ہے، کسی بھی ملک کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کا آلہ نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس میں سرکاری عہدیداروں کی موجودگی کو مسئلہ بنانا جوہر میں ایک سیاسی گند پھیلانے کی مہم ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ، کینیڈا اورآسٹریلیا نے چین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوجواز بنا کر فروری میں بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2022کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ ادھر چين نے بھی جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button