مشرق وسطی

شامی وزیر صنعت نے ایران سے حالیہ مذاکرات کو نتیجہ خیز قرار دے دیا

شیعیت نیوز: شامی وزیر صنعت نے ایرانی فریق کے ساتھ سرمایہ کاری اور اس ملک میں بند کی گئی سہولیات کی بحالی کے مذاکرات کو مثبت اور کامیاب قرار دے دیا۔

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی وزیر صنعت زیاد صباغ نےایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم نے ایرانی فریق کے ساتھ کامیاب بات چیت کی اور معطل شدہ اور مسمار شدہ سہولیات کی بحالی پر سرمایہ کاری کے منصوبوں کیلئے مذاکرات سے اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ایٹمی تنظیم معاہدے تک پہنچنے کے لیے جب تک ضروری ہو ویانا میں رہے گی، عبداللہیان

انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں، چین کے ساتھ بھی تعاون ہے جس نے اپنے پروگرام شروع کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر برائے صنعت، تجارت اور کان کنی کے امور رضا فاطمی امین نے 29 کو شام کا دورہ کرتے ہوئے شامی اعلی حکام بشمول وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ایرانی وزیر صنعت نے شامی اقتصادی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں وزیر صنعت، وزیر برائے غیر ملکی تجار، وزیر برائے ملکی تجارت، وزیر خزانہ، وزیر تیل اور وزیر برائے شامی معدنی سرمایہ شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی وفد کے ہمراہ سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات ، پریانتھاکمار کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس وتعزیت

فاطمی امین کے دورے شام کے موقع پر دمشق میں ایران کی خصوصی نمائش کا افتتاح بھی کیا گیا اور ایران اور شام کی مشترکہ تجارتی کانفرنس بھی انعقاد کیا گیا۔

نیز اس دورے میں، دونوں ممالک کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان ایک صنعتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button