آئی ایس او کے سابق مرکزی رہنما وڈویژنل صدر کراچی محمد عباس ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی کابینہ میں شامل
گذشتہ روز ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی شوریٰ کا اجلاس ڈویژنل سیکریٹریٹ انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوا جس میں محمد عباس کی بحیثیت ڈویژنل سیکریٹری تعلیم تقرری کا اعلان کیا گیا

شیعیت نیوز: سابق ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن و سابق مرکزی جنرل سیکریٹری محمد عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری تعلیم مقرر کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ محمد صادق جعفری نے آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سابق صدر اور سابق مرکزی جنرل سیکریٹری محمد عباس جعفری کو ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کا سیکریٹری تعلیم مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی وفد کے ہمراہ سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات ، پریانتھاکمار کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس وتعزیت
گذشتہ روز ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کی شوریٰ کا اجلاس ڈویژنل سیکریٹریٹ انچولی سوسائٹی میں منعقد ہوا جس میں محمد عباس کی بحیثیت ڈویژنل سیکریٹری تعلیم تقرری کا اعلان کیا گیا بعد ازاں علامہ صادق جعفری نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
اس موقع پر محمد عباس جعفری کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ ایم ڈبلیوایم کے پلیٹ فارم سے دین مبین اسلام اور ملت تشیع پاکستان کی بہتر انداز میں خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔