اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

خوشخبری ! ایران اور پاکستان کے درمیان ایک اور سرحدی گزرگاہ کا افتتاح

ایران اور پاکستان کے درمیان یہ نئی سرحدی گزرگاہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایران پاکستان سرحد پر راجے کے مقام پر کھولی گئی ہے۔

شیعیت نیوز: ایران اور پاکستان کے درمیان ایک اور سرحدی گزرگاہ کا افتتاح ۔ ایران اور پاکستان کے درمیان ایک اور سرحدی گزرگاہ کھول دی گئی ہے۔

ایران اور پاکستان کے درمیان یہ نئی سرحدی گزرگاہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایران پاکستان سرحد پر راجے کے مقام پر کھولی گئی ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے ڈپٹی کمشنر منصور احمد بلوچ نے مقامی انتظامیہ، فرنٹیئر کور، ایف سی حکام اور قبائلی عمائدین کے ہمراہ نئی گزرگاہ کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی وفد کے ہمراہ سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات ، پریانتھاکمار کے بہیمانہ قتل پر اظہار افسوس وتعزیت

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس نئی گزرگاہ سے دونوں طرف کے لوگوں کے سفر اور تجارتی سرگرمیوں میں آسانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ، سرحد کے دونوں جانب مقیم افراد کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، اس گزرگاہ سے مقامی افراد کو درپیش مشکلات کم ہوں گی اور اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button