دنیا

امریکہ نے عین الاسد میں اپنے دسیوں فوجیوں کے زخمی ہونے کا 2 سال کے بعد اعتراف کر لیا

شیعیت نیوز: امریکی فوج نے 8 جنوری 2020ء کے روز عراق میں اپنے سب سے بڑے فوجی اڈے عین الاسد پر ایرانی میزائل حملے میں زخمی ہونے والے دسیوں فوجیوں کو میڈل دینے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی چینل سی بی ایس کے مطابق عین الاسد پر ہونے والے ایرانی میزائل حملے کو چھوٹا ظاہر کرنے کے لئے وہاں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کو تاحال کسی قسم کے ایوارڈ سے نوازا نہیں گیا تھا تاہم اب عین الاسد میں زخمی ہونے والے دسیوں فوجیوں کو ’’پرپل ہرٹ‘‘ (The Purple Heart) نامی میڈل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

امریکی چینل کے ساتھ گفتگو میں امریکی فوج کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کے ہیومن ریسورس شعبے نے اس میڈل کی وصولی کے لئے ایرانی حملے میں زخمی ہونے والے مزید 39 فوجیوں کے نام دیئے ہیں۔

قبل ازیں اس میڈل سے محروم کر دیئے جانے والے ڈین ویساگر نامی امریکی فوجی، جسے یہ میڈل عطا کرنے کا اب اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے امریکی چینل سے گفتگو میں زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’1600 پاؤنڈ وزنی ایرانی میزائلوں نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا تھا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی مزاحمت کی طاقت نے امریکہ اور اسرائیل کو خوفزدہ کر رکھا ہے، اکرم الکعبی

دوسری جانب امریکہ، صیہونی حکومت اور بعض مغربی ممالک کی جانب سے شام میں دہشت گردوں کی مالی اور اسلحہ جاتی امداد کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ کے علاقے’’الیعربیہ‘‘ کے مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب امریکی فوجیوں نے 80 ٹینکر تیل نکال کر غیر قانونی الولید گزرگاہ کے راستے عراق پہنچائے ہیں۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ امریکہ، شمال مشرقی شام کے تیل کے کنؤوں سے ہر مہینے 30 ملین ڈالر سے زیارہ کا تیل نکال رہا ہے۔ اس سے پہلے بھی شام کا تیل اسمگل کرنے کے سلسلے میں داعش دہشت گرد ٹولے اور امریکی دہشت گردوں کے درمیان تعاون سے متعلق رپورٹیں عام ہو چکی ہیں۔

ایک طویل عرصے سے امریکہ کے باوردی دہشت گرد اور ان کے حمایت یافتہ دیگر دہشت گرد ٹولے شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں پر قابض ہیں اور روزانہ کی بنیادوں پر اس ملک کے تیل اور دیگر ذخائر کی لوٹ مار میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی وہ شامی عوام کے لئے بڑی مشکلات بھی کھڑی کرتے رہتے ہیں۔

شام کی حکومت بارہا اقوام متحدہ میں امریکہ کی غیر قانونی موجودگی اور اسکے دہشت گردانہ اقدامات پر اعتراض درج کرا چکی ہے تاہم ابھی تک یہ عالمی ادارہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے نام نہاد اتحاد کو شام میں اپنی من مانیوں سے روکنے میں ناکام رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button