اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمت کی طاقت کا صیہونی وزیر اعظم نے کیا اعتراف

شیعیت نیوز: جب عالمی برادری حتی صیہونیوں کی ایک بڑی تعداد غزہ کےخلاف جنگ کےخاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے، صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتنیاہو جنگ جاری رکھنے پر مصر ہيں۔

غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے غزہ میں سات ماہ سے زائد عرصے سے جنگ اور جرائم کے بعد بھی کچھ حاصل نہ کرنےکے باوجود کہا ہے کہ ہم فتح حاصل کرنے کے لیے پر عزم ہیں اور ہم اپنی پوری طاقت سے دشمن کو نشانہ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں صہیونی مخالف مظاہروں میں 50 اساتذہ اور 2400 طلباء گرفتار

انہوں نے فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو تباہ کرنے کے اپنے وھم کا اعادہ کیا اور کہا کہ جنگ کے بعد کے ایام کی بات کرنے سے پہلے ہمیں حماس کو تباہ کرنا ہوگا۔

اسی دوران صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے فلسطینی مزاحمت کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں ایسے چیلنجز کا سامنا ہے جن کا سامنا کسی ماڈرن فوج نے نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button