عراق

دہشت گردی عراق کیلئے زہر قاتل ہے، رہنما مقتدی صدر

شیعیت نیوز: صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے کہا ہے کہ ہتھیار صرف حکومت کے پاس ہونے چاہئیں اور مسلح افراد سے ہتھیار لینے اور انھیں غیر مسلح کرنے کیلئے سنجیدہ اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے کہا کہ داعش کی مخمور علاقے میں واپسی اور سرگرمیاں اور بصرہ میں بم دھماکے اور اسی طرح عراق کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ سے اس ملک کے حالات کے بحرانی ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے اور اس قسم کی کارروائیاں انتخابات سے قبل ہسپتالوں اور پبلک مقامات پر ہونے والوں حملوں کی یاد دلاتی ہیں۔

اس سے قبل عراق میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کے حوالے سےصدر دھڑے کے لیڈر نے سبھی لوگوں سے تحمل سے کام لینے اور انتخابات کے نتائج پر اعتراض کرنے کے لئے قانونی راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی تھی۔

صدر دھڑے کے رہنما مقتدی صدر نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عوام ایک قومی حکومت کی تشکیل چاہتے ہیں تا کہ اس ملک میں امن و امان اور قانون کی بالا دستی ہو۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی بہت سی پارٹیوں اور انتخابی امیدواروں نے الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ نتائج پراعتراض کرتے ہوئے نتائج کے اعلان میں شفافیت کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں امریکی اتحادی افواج کا جنگی مشن ختم ہو گیا ہے، مشیر قاسم الاعرجی

دوسری جانب جرمن سفارت خانے کے ناظم الامور پیٹر فلیٹن ایک وفد کے ہمراہ روضہ حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے اور انہیں حرم علوی علیہ السلام کے تاریخی اور قدیم آثار سے تعارف کرایا گیا۔

پیٹر فیلٹن نے حضرت امیر المومنین علیہ السلام میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پہلی بار میں نجف اور حرم علوی کی زیارت کر رہا ہوں۔ مجھے اس مقام اور مقدس صحنوں کے اسلامی طرز تعمیر سے بہت خوشگوار حیرت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کا ایمان اور ان کی اس مقدس عبادت گاہ کے ساتھ خالصانہ عقیدت بہت میرے لئے حیران کن ہے۔ دین و مذہب کے لیے ایک ایسے مقدس مقام کا ہونا انتہائی ضروری ہے جہاں لوگ مراجعہ کر سکیں۔ میرا یقین ہے کہ حکمت یہاں نجف میں ہے اور نجف اشرف حکمت کا گھر ہے اور یہ وہ چیز ہے کہ جس کی ہمیں ضرورت ہے۔

اس جرمن سفارت کار نے حضرت امیر المومنین (ع) کی شخصیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عیسائی ہوں اور امام علی علیہ السلام کے عظیم کردار کے بارے میں بات کرنا میرے لیے مناسب نہیں ہے۔ لوگوں کا حضرت امام علی (ع) پر ایمان حیران کن ہے اور امام (ع) اس مذہبی رجحان کے باپ ہیں۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی دلچسپ حقیقت ہے کہ بہت سے لوگ نجف اشرف میں اور امام علی علیہ السلام کے جوار میں دفن ہونا پسند کرتے ہیں اور اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مرنے کے بعد بھی امام علیہ السلام کے جوار میں رہنا چاہتے ہیں اور یہ بات میرے لئے انتہائی حیرت کا باعث ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button