اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایک وحشی، بے رحم لیکن کمزور مجرم ہے، آسٹریلوی ٹی وی

شیعیت نیوز: آسٹریلوی ٹی وی نے اپنے ایک گھنٹے کے پروگرام میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پر شدید تنقید اور حملہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایک وحشی ، بے رحم لیکن کمزور مجرم ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ محمد بن سلمان کے پاس بڑی ثروت اور دولت ہے اس کی زندگی عیاشی اور عیش و عشرت کی زندگی ہے ۔

پروگرام کے مجری نے کہا کہ سعودی عرب کے نزدیک انسانی زندگی کی کوئی قدر و قیمت نہیں ، سعودی عرب قتل کرنے میں قرون وسطائی روش سے استفادہ کررہا ہے۔

مجری کے مطابق بن سلمان نے اپنے آپ کو ایک قوی اور مضبوط عالمی رہنما کے طور پر پیش کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن اس کے بجائے محمد بن سلمان کو عالمی سطح پر رسوائی اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔

آسٹریلوی ٹی وی کے مجری کے مطابق جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ داری بھی محمد بن سلمان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں ایوان اقتدار سے چند قدم کے فاصلے پر کیا ہورہاہے؟؟ ہوش اڑادینےوالی ویڈیو سامنے آگئی

محمد بن سلمان نے خاشقجی کے قتل کا براہ راست حکم دیا تھا ۔ خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے قریبی ساتھی اور سکیورٹی اہلکار شامل ہیں ۔

خاشقجی کے قتل سے سعودی عرب اور بن سلمان کی عالمی ساکھ تباہ ہوگئی ۔ خاشقجی کے قتل کا سوالیہ نشان آج بھی محمد بن سلمان پر لگا ہوا ہے۔ خاشقجی کی لاش اس کے ورثا کو نہیں ملی۔

دوسری جانب سعودی حکومت نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے ڈرون حملوں سے بچنے کیلئے میزائل دفاعی سسٹم کی فراہمی کی درخواست کی ہے۔

امریکی نیوز ایجنسی وال اسٹریٹ جرنل نے سعودی اور امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سعودی حکومت نے بیرونی ڈرون حملوں سے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے مزید میزائل مار گرانے والے ہتھیاروں کی درخواست کی ہے۔

اگرچہ بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے سعودی درخواست منظور کیے جانے کا امکان ہے تاہم سعودی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہتھیاروں کی فراہم کردہ تعداد اگر کم ہوئی تو یہ مملکت پر داغے گئے میزائل یا ڈرون حملوں کو کامیاب بنا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button