مقبوضہ فلسطین

بیت المقدس میں اسرائیلی خفیہ پولیس نے دو فلسطینی اغوا کرلیے

شیعیت نیوز: کل شام اسرائیلی خفیہ پولیس فورسزنے سلوان کے وادی حلو محلے میں ایک بس پر حملہ کرنے کے بعد دو فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔

القدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی خفیہ پولیس نے وای حلو میں اچانک ایک بس پر دھاوا بول دیا اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ ان کی شناخت نہیں کی جاسکی۔

اسی دوران قابض اسرائیلی فوج نے القدس  کے نوجوان عبدالرؤف ریاض نجیب کو باب العامود کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔

بیت حنینا میں قابض اسرائیلی پولیس نے دو لڑکوں کو گرفتار کرکے انہیں جرمانے کیے۔

قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے گذشتہ نومبر میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملے جاری رکھے۔

مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے میڈیا آفس کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران قابض صیہونی افواج اور آباد کاروں کی طرف سے 2341 خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف مزاحمت تیز کرنے پر غور کر رہے ہیں، مزاحمتی تحریک حماس

دوسری جانب اسرائیلی ریاست کی بلدیہ نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان کی بئر ایوب کالونی میں ایک فلسطینی خاندان سے اس کا مکان زبردستی مسمار کرادیا۔

بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے بہا زیتون نے بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ نے پولیس کی مدد سے اس کا مکان بردستی مسمار کرادیا۔

انہوں نے بتایا کہ قابض حکام کی طرف سے انہیں ایک ہفتے کے اندر اندر مکان خالی کرنے کا حکم دیا تھا ساتھ ہی وارننگ دی تھی کہ اگر مکان کو مسمار نہ کیا گیا تو اسے بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

زیتون خاندان کو چار ماہ قبل مکان خالی کرنے اور اسے مسمار کرنے کا حکم یا گیا تھا۔ تاہم اسرائیلی عدالت نے انہدامی فیصلہ منجمد کردیا تھا۔ بعد میں اسرائیلی بلدیہ نے دوبارہ مکان کی مسماری کا اجازت نامہ لے لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button