مشرق وسطی

شام، التنف میں امریکی دہشت گردوں کو زبردست دھچکا، فوجی اڈے پر خوفناک دھماکے

شیعیت نیوز: شامی خبر رساں ذرائع نے جنوب مشرقی شام میں التنف کے علاقے میں امریکی فوجی اڈے کے اندر کئی ہولناک دھماکوں کی اطلاع دی ہے۔

شامی ٹیلی ویژن نے عراق کی سرحد کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے کے اندر کئی ہولناک دھماکوں کی اطلاع دی ہے ، سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ شام میں امریکی اڈے پر حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم امریکی سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

شام کے حزب اختلاف کے حامی گروپ کے مطابق شام، عراق اور اردن کے درمیان سرحدی مثلث میں ایریا 55 میں دو دھماکے ہوئےجن میں پہلا دھماکا درمیانے درجے کا تھا تاہم دوسرا دھماکہ انتہائی شدید بتایا گیا ہے، دھماکوں کے وقت ایک امریکی فوجی ہیلی کاپٹر علاقے میں پرواز کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا حزب اللہ کے ہتھیاروں سے کیا لینا دینا ہے، لبنانی رکن پارلیمنٹ

یاد رہے کہ گزشتہ روز شام کے شہر دیر الزور میں کونیکو آئل فیلڈ میں امریکی قابضوں کے اڈے کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیاجبکہ شام کے الحسکہ صوبے کے مضافات میں مقامی ذرائع نے 2 دسمبر کو العربیہ کے سرحدی شہر سے پانچ کلومیٹر دور خراب الجیر نامی گاؤں میں ایک غیر قانونی امریکی اڈے پر خوفناک دھماکوں کی اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے UAV سے داغے گئے چار راکٹوں کے نتیجے میں ہوئے، 18 اکتوبر کو التنف بیس پر ڈرون سے حملہ کیا گیا اور ایک ڈرون نے چار راکٹوں سے اردن، شام اور عراق کی مثلث سرحد میں واقع بیس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پینٹاگون نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ سینٹ کام (علاقائی کمان) دہشت گرد تنظیم نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن کو ان حملوں کا جواب دینے کا حق ہے اور وہ بروقت جواب دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button