اہم ترین خبریںایران

ویانا میں مذاکرات کار وفود غاصب صیہونی وزیراعظم کے تابعدار نہیں، سعید خطیب زادہ

شیعیت نیوز: ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ویانا میں مذاکرات کار وفود غاصب صیہونی وزیراعظم کے تابعدار نہیں ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعید خطیب زادہ نے جمعرات کی شام کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایک ایسے وقت جب ویانا میں مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں تو اس وقت صیہونی ریاست نے ایک بار پھر اپنا اصلی چہرہ دکھایا اور مذاکرات کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکی وزیر خارجہ سے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی ٹیلیفونی گفتگو اور ویانا میں جاری مذاکرات کا سلسلہ بند کئے جانے پر نفتالی بینیٹ کے مطالبے کے بارے میں لکھا ہے کہ ویانا مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت نے ایک بار پھر غاصب صیہونی حکومت کے کریہہ چہرے کو بے نقاب کر دیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ویانا میں مذاکرات کار وفود صیہونی ریاست کے وزیر اعظم کی رہائش گاہ سے احکامات نہیں لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ جنگ، تناؤ اور دہشت پر مبنی ریاست ہمیشہ بات چیت سے بیزار رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے وزیر خارجہ کی یورپی یونین کے خارجہ امور کے انچارج سے ٹیلیفونی گفتگو

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسی حکومت پر کہ جس کی بنیاد ہی قتل و غارت گری اور جنگ و جارحیت رہی ہے، کوئی تعجب نہیں اس لئے کہ غاصب صیہونی حکومت، مذاکرات کا مطلب ہی نہیں سمجھتی اور گفتگو کے عمل سے وہ عاجز ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے ویانا مذاکرات کا عمل فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی کی قیادت میں ایران کے مذاکرات کار وفد نے دیگر فریقین کو دو دستاویزات پیش کیں جن میں ایک پابندیوں کے خاتمے کے معاملے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خیالات کی دستاویز اور ایران کے جوہری اقدامات کے معاملے پر ایک اور دستاویز شامل تھیں۔

ایران کے وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ نتیجہ خیز مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button