اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

دنیا میں امریکہ، اور اسرائیل سمیت اس کے اتحادی کمزور پڑتے جا رہے ہیں، رہنما اسماعیل ہنیہ

شیعیت نیوز: فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا دیگر علاقوں سے بھی اس کے انخلا کا باعث بنے گا اور یہ کہ دنیا میں امریکہ، اور اسرائیل سمیت اس کے اتحادی کمزور پڑتے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے یہ بات ترکی میں بیت المقدس کے علمبرداروں کے بارہویں اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی دشمن کے خلاف سیف القدس جنگ نے عالمی سطح پر تہلکہ مچایا ہے جس کے اثرات ابھی بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ بیت المقدس کی تلوار اب مسجد الاقصی، بیت المقدس اور پورے فلسطین کو آزاد کرائے بغیر نیام میں نہیں جائے گی۔

انھوں نے افغانستان سے امریکی انخلا کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ امریکہ دنیا کا کوئی چوکیدار نہیں اور یہ کہ افغانستان سے امریکی انخلا دیگر علاقوں سے بھی اس کے انخلا کا باعث بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکہ، اور اس کے اتحادی کمزور پڑتے جا رہے ہیں جن میں سرفہرست اسرائیل ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس کے رہنما نے کہا کہ استقامت و مزاحمت ہمیشہ نہایت کارگر واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مذہبی جنونیت نے اسلام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، سربراہ مجلس وحدت مسلمین

دوسری جانب صیہونی حکومت کے باوردی دہشت گردوں نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر دھاوا بول کر انہیں جارحیت کا نشانہ بنایا۔

صیہونی فوجیوں نے کل رات نابلس کے علاقوں ’’بیتا‘‘ اور ’’بیت دجن‘‘ میں ایک بار پھر فلسطینی مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل داغے اور ربر کی گولیاں فائر کر کے 227 فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔ جبکہ فلسطینیوں نے صیہونی جارحین پر پتھراو کیا۔

واضح رہے کہ کچھ مہینوں سے صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف غرب اردن اور دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں جن پر ہر بار صیہونی فوجی حملہ کرتے ہیں۔

خود ساختہ صیہونی حکومت کے روز افزوں جرائم کے باوجود فلسطینی عوام کی جانب سے استقامت و مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی فلسطینی اپنی مقبوضہ سرزمین کی مکمل آزادی تک صیہونی حکومت کے خلاف میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button