اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گرد گرفتار

شیعیت نیوز: ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب سانحہ سیالکوٹ کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سی ٹی ڈی پاکپتن نے عارف والا سٹی کے قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے مذکورہ مشکوک شخص کے قبضے سے ممنوع پمفلٹ، میموری کارڈ، نقدی اور مسافر بس کے ٹکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی پاکپتن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار مشکوک شخص کی شناخت عبدالرؤف کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی پاکپتن کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال میں انویسٹی گیشن ونگ کی مدعیت میں مذکورہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مذہبی جنونیت نے اسلام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، سربراہ مجلس وحدت مسلمین

دوسری جانب سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین کے تشدد سے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر تھانہ اگوکی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ مرکزی ملزم فرحان ادریس کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ 900 افراد کے خلاف سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق راجکو فیکٹری کے اندر 900 کے قریب افراد ڈنڈے سوٹے لئے موجود تھے، تمام افراد سری لنکن شخص کی لاش کو سڑک پر گھسیٹ رہے تھے، نفری ناکافی ہونے کے باعث ہجوم کو نہ روکا جا سکا۔

ایف آئی آر کے مطابق ہجوم نے لاش سڑک پر رکھ کر آگ لگا دی، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ہجوم نے مذہبی توہین کے الزام میں سری لنکن شہری کو قتل کیا، ملزمان نے سری لنکن شہری کو قتل کر کے اس کی لاش کی بے حرمتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button