اہم ترین خبریںیمن

یمن میں سات ہزار سے زائد نوجوان جوڑوں کی اجتماعی شادی

شیعیت نیوز: یمن میں جاری سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کے درمیان یمن میں سات ہزارسے زائد نوجوان جوڑوں کی اجتماعی شادی کے لئے عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ایران پریس کے مطابق یمن کی نینشل سالویشن حکومت کی جانب سے دارالحکومت صنعا میں سات ہزار دوسو نوجوان جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کرنے کے لئے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب کو یمن کی قومی حکومت کے نگران اعلیٰ اور تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدرالدین الحوثی نے مختصراً خطاب کرتے ہوئے حضار اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔

اس تقریب میں بڑی تعداد میں ایسے معذور نوجوان نظر آ رہے تھے جنہوں نے جارح سعودی اتحاد کے حملوں کے مقابلے میں اپنے وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنے اعضائے بدن کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی یمن میں انسانی حقوق کی تحقیقات کو روکنے کی کوشش

دوسری جانب یمنی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ مآرب سے سعودی اتحاد کے فوجیوں کے فرار کے ساتھ ہی یمن کے دارالحکومت صنعا پر جارح سعودی اتحاد نے ہوائی حملے شروع کر دیئے ہیں ۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل یمن کے دارالحکومت صنعا کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس شہر کے دیگر علاقوں پروحشیانہ حملے کئے ہیں ۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت صنعا پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی پروازیں بدستور جاری ہیں۔

ابھی تک سعودی اتحاد کے ان حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے مں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے ۔

یمن کو مارچ دوہزار پندہ سے امریکی و مغربی حمایت یافتہ سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی بہیمانہ جارحیت کا سامنا ہے جس کے دوران اب تک لاکھوں یمنی شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں، مگر اسکے باوجود یمنی عوام سال کے دوران مختلف قومی، ملی، مذہبی اور اہم سیاسی مناسبتوں پر عظیم الشان اجتماع کر کے اپنے فولادی عزم و ارادے کا اعلان کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button