پاکستان

انسان جتنا بھی بڑا بن جائے پھر بھی ضعیف ہے، علامہ ریاض حسین نجفی

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علی مسجد حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ سے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کائنات کا خالق و مالک ہے، تمام امور اسی کے قبضہ قدرت میں ہیں، انسان جتنا بھی بڑا بن جائے پھر بھی ضعیف اور کمزور ہے، اللہ تعالیٰ نے اسے قوت عقل سے نوازا اور اسے اختیار دیا کہ چاہے تو وہ جنت کا راستہ اختیار کیا یا جہنم کا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو کلیم اللہ کا لقب دیا، حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کے حقائق دکھائے ،حضرت عیسیٰ ؑ کو روح اللہ اور کلمۃ اللہ کہا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ ہستی ہیں کہ جن کا تعارف کراتے ہوئے خداو ند ذوالجلال نے فرمایا بیشک اللہ نے ایمان والوں پر بڑا احسان فرمایا۔ جب ان میں ایک رسول مَبعوث فرمایا جو انہی میں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انسانیت ماضی کی نسبت آج سنگین ترین غلامی میں گرفتار ہے ،علامہ سید ساجد علی نقوی

علامہ ریاض حسین نجفی نے مزید کہا کہ دوسرے انبیاء پر جب کوئی اعتراض یا اشکال ہوتا تو خود وہ نبی اس اعتراض کا جواب دیتا تھا، لیکن جب ہمارے پیغمبر اسلام پر اعتراضات کیے گئے تو اللہ سبحان و تعالیٰ نے خود جوابات دیئے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں پیغمبر اسلام کا چار بار ذکر آیا ہے، اور اللہ تعالیٰ نے انہیں عظمت اور القاب کے ساتھ یاد کیا ہے، جیسے یٰاسین، یا ایھا المزمل، یا ایھا المدثر وغیرہ لیکن دوسرے انبیاء کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے انہیں نام سے یاد کیا جیسے یا موسی ؑ، یا عیسیٰ ؑ، یا یحیٰی ؑ۔ اس سے پیغمبر اکرم کا مقام کھل کر سامنے آ جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button