اہم ترین خبریںپاکستان

جامعہ کراچی میں آئی ایس او اور فلسطین فاؤنڈیشن کی مشترکہ یکجہتی فلسطین واک

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مشترکہ تعاون سے جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک سے یکجہتی فلسطین واک کا انعقاد کیا گیا۔

یکجہتی فلسطین واک میں سیکڑوں طلباء طالبات نے شرکت اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل اور اس کی حامی حکومتوں امریکہ اور برطانیہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

یکجہتی فلسطین واک میں جامعہ کراچی کے مشیر برائے امور طلبہ ڈاکٹر عاصم اور مشیر سیکورٹی ڈاکٹر معیز خان نے بھی شرکت کی۔

یکجہتی فلسطین واک میں طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہوئے۔

شرکائے یکجہتی فلسطین واک نے ہاتھوں میں پاکستانی اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نامنظور کے پلے کارڈز بھی آویزاں تھے۔

شرکائے یکجہتی فلسطین واک سے ڈاکٹر عاصم، ڈاکٹر معیز، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، معروف سماجی رہنما بشیر سدوزئی، آئی ایس او کے رہنما سعید شگری اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : انسانیت ماضی کی نسبت آج سنگین ترین غلامی میں گرفتار ہے ،علامہ سید ساجد علی نقوی

دوسری جانب وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے اتحاد تنظیمات مدارس کے حالیہ اجلاس میں توسیع تنظیم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ نہ صرف مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور اسلامی بھائی چارہ فروغ پائے گا بلکہ فرقہ واریت کے خاتمے کا بھی باعث بنے گا۔

کراچی کے دورے سے واپسی پر جامعہ المنتظر لاہور میں علماء اور طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مرید نقوی نے کہا کہ جب صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر شیعہ سنی دیوبندی اور اہلحدیث علماء ایک پلیٹ فارم پر بیٹھیں گے، تو اس سے غلط فہمیاں دُور ہوں گی۔ اسلامی مشترکات فروغ پائیں گے۔ مقامی سطح پر اختلافی مسائل بھی حل ہوں گے۔ اتحاد تنظیمات مدارس کی تنظیم سازی سے فرقوں کے درمیان غلط فہمیاں بھی دور ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق المدارس الشیعہ اتحاد تنظیمات مدارس کے کنونشن میں بھرپور شرکت کرے گا اور اسے کامیاب بنائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button