مقبوضہ فلسطین

رام اللہ، فلسطینی جوانوں نے جارح صیہونی آبادکاروں کی گاڑی جلا کر راکھ کر دی

شیعیت نیوز: فلسطینی جوانوں نے آج 2 غاصب صیہونی آبادکاروں کی جارحیت کے جواب میں انہیں فرار کرنے پر مجبور کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج 2 غاصب صیہونی آبادکار غیر قانونی طور پر فلسطینی مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں داور المنارہ کے مقام پر آ گھسے تھے جن کے سامنے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے فلسطینی جوانوں نے انہیں فرار کرنے پر مجبور کر دیا جس کے بعد غاصب صیہونیوں کی روزمرہ کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی جوانوں نے ان کی گاڑی کو جلا کر راکھ کر دیا۔

عرب ای مجلے معا کے مطابق اسرائیل کے ساتھ وسیع سکیورٹی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے والی فلسطینی عبوری حکومت نے دونوں صیہونی آبادکاروں کو اپنی تحویل میں لے لیا جنہیں بعد ازاں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے رام اللہ کے جوانوں کی جانب سے غاصب صیہونیوں کے بھرپور مقابلے کو ’’دلیرانہ اقدام‘‘ قرار دیتے ہوئے سراہا اور کہا ہے کہ اس جیسے مزاحمتی اقدامات کو پورے مغربی کنارے سمیت تمام علاقوں میں بھرپور انداز میں جاری رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عبوری حکومت کی انٹیلیجنس ایجنسیز کو فلسطینی قوم کا ساتھ دینا اور غاصب صیہونیوں کی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینی قوم کی حمایت کرنا چاہئے نہ یہ کہ وہ صیہونی دشمن کے ساتھ جا کھڑی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کےساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری، اسرائیلی دشمن کی مفت خدمت ہے، داؤد شہاب

دوسری جانب صیہونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے قابض فورسز کے سخت حفاظتی حصار میں شیخ جراح محلے میں الکرد خاندان کے گھر کے دروازے پر ایک ’’شمع دان‘‘ نصب کیا۔

القدس کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے کرد کے گھر کی دیواروں پر ایک ’’شمع دان‘‘ نصب کیا، تاکہ نام نہاد عبرانی روشنیوں کا تہوار ’’حانوکا‘‘ منایا جا سکے۔

ذرائع نے وضاحت کی کہ آبادکار پڑوس میں آئے مکینوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی، موسیقی بجائی، اور کرد خاندان کے گھر کے سامنے اپنی رسومات ادا کیں۔

دوسری طرف شیخ جراح کے لوگ جوق در جوق خاندان کے گھر کے سامنے آکر آباد ہونے والوں کے سامنے کھڑے ہوگئے۔

شیخ جراح میں یہودی آباد کاروں نے مذہبی رسومات کردوں کے گھر کے سامنے ادا کی۔ اس موقعے پر فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ فلسطینیوں نے اس دوران دوران  حب الوطنی کے گیت گائےاور’’میں شیخ جراح کا بیٹا ہوں اور یہاں کون ہے… میں بیٹھنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کر رہا ہوں۔ اور شیخ جراح خدا کے محافظ ہیں‘‘ کے نعرے لگائے۔

شیخ جراح محلے کے رہائشی صبح بیدار ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ ان کے گھروں کے قریب پینٹ کیے گئے دیواروں کو بے گھر کرنے کی وارننگ دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button