یمن کی مظلوم قوم نے اپنے صبر و استقامت سے جارحین کو رسوا کیا ہے، علامہ ڈومکی

02 دسمبر, 2021 10:42

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق یمن پر جارح افواج کی بمباری اور مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں تین لاکھ ستتر ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طبی مراکز تباہ ہو چکے ہیں۔ یمن میں بدترین انسانی المیہ رونما ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمن کے مظلوم عوام پر جارحیت کے مرتکب ممالک نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے مظلوم یمن نوحہ کناں ہے جبکہ اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے یمنی عوام کے قتل عام رکوانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئمہ جمعہ جماعت کورونا کی نئی لہر سے عوام میں آگاہی دیں، علامہ اسدی

انہوں نے کہا کہ جارح افواج کی جانب سے یمنی عوام پر بمباری اور قتل و غارت گری کے باوجود جارحین چھ سال کے طویل عرصے میں سر زمین یمن کا ایک انچ بھی فتح نہیں کر سکے جو جارحین کی شکست کی دلیل ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بیت اللہ اور حرمین شریفین کے تقدس کو اپنے اقتدار کی بقاء کے لئے استعمال کرنے والوں کے ہاتھ بے گناہ مسلمانوں کے پاکیزہ خون سے رنگین ہیں۔ قبلہ اوّل، مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کا سودا کرنے اور حجاز مقدس سر زمین وحی پر فحشاء و منکرات کی ترویج کرنے والے کس منہ سے خادم الحرمین کہلا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی کی مناسبت سے سیمینار کل ہوگا

انہوں نے کہا کہ یمن کی مظلوم قوم نے اپنے صبر و استقامت سے جارحین کو رسوا کیا ہے اور یمن کے مظلوم مسلمانوں کا پاکیزہ لہو رنگ لائے گا۔ اور قرآن کریم کی آیت کریمہ انا من المجرمین منتقمون یعنی ہم مجرموں سے انتقام لیں گے۔ کے مطابق انتقام الہی ظالموں کے تعاقب میں ہے۔

3:36 صبح مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔