اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ سید صفدر حسین نجفی کی برسی کی مناسبت سے سیمینار کل ہوگا

شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام مفسر قرآن ممتاز عالم دین علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم کی برسی کی مناسبت سے 3 دسمبر بروز جمعہ دیوان سلمان فارسی، محمد مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں خصوصی سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سیمینار سے علامہ محمد افضل حیدری، علامہ سید مرید حسین نقوی، علامہ سید بختیار الحسن سبزواری، علامہ سید علی رضا نقوی، علامہ علی نقی نقوی، سید منیر حسین گیلانی، ڈاکٹر علی عباس نقوی، سید عابد مرتضیٰ نقوی، کرنل (ر) علی عارف نقوی، احمد رضا خان، زاہد مہدی مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، سید حسن رضا نقوی، ریجنل ناظم، امامیہ آرگنائزیشن سمیت دیگر مقررین خطاب کریں گے۔

مقررین علامہ سید صفدر حسین نجفی کی شخصیت، دینی، قلمی اور ملت جعفریہ پاکستان کیلئے سماجی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ بند گلی میں داخل ہو چکی اور شکست قبول کرنا ہی باقی ہے

دوسری جانب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے ڈویژنل کنونشنز کے انعقاد اور نئے ڈویژن صدور کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے، اس طرح ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی جانب سے ’’جہد مسلسل و عزم نو‘‘ ڈویژنل کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

کنونشن میں شب شہداء، اجلاس عمومی، کوئز مقابلہ اور تعلیمی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈویژن بھر سے ممبران آئی ایس او، سابقین، علماء اور محبین نے بھرپور شرکت کی۔

کنونشن کے آخر میں نئے ڈویژنل صدر کا اعلان کیا گیا اور محمد سعید سال 2021-22 کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے نئے صدر منتخب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button