انقلاب اسلامی اور اس کے تمام مراحل امام خمینی ؒ کا معجزہ ہیں، شباب المقاومہ

شیعیت نیوز: ایران کے شہر زنجان کے گلزار شہداء میں ’’شہید مصطفی بدرالدین‘‘ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’’ذوالفقار حزب اللہ لبنان‘‘ کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی جس میں شباب المقاومہ اور اس شہید بزرگوار کے اہل خانہ سمیت ملکی اور صوبائی سطح کے حکام نے شرکت کی۔
حزب اللہ لبنان کے عسکری ونگ کمانڈر اور شہید عماد مغنیہ کے جانشین سید مصطفی بدرالدین نے 2016ء میں دمشق انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک بم دھماکے میں جام شہادت نوش کرکے اپنے شہید ساتھیوں سے جا ملے۔
ذوالفقار حزب اللہ کے عنوان سے اس پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں حزب اللہ لبنان کے قائم مقام شیخ نعیم قاسم کا ویڈیو پیغام بھی نشر کیا گیا۔
شیخ نعیم قاسم نے اپنے پیغام میں کہا: ذوالفقار حزب اللہ (سید مصطفی بدرالدین) حضرت خامنہ ای کی سرپرستی میں کام کرتے تھے۔
انہوں نے کہا: اس شہید بزرگوار نے تنِ تنہا غاصب صہیونیوں کی پیش قدمی کا رستہ روک دیا۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اس دلاور، حکیم اور جرأت مند مجاہد نے اس راہ میں بہت زیادہ قربانیاں دیں اور 13 مئی 2016ء کو 55 سال کی عمر میں جام شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ہیومن رائٹس واچ کی سعودی عرب میں کم عمر بچوں کو تختہ دار پر لٹکا نے پر شدید تنقید
شباب المقاومہ بین الاقوامی محاذ کے جنرل سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین محمد اسماعیل پور ہاشمی نے اس کانفرنس کی افتتاحی خطاب میں کہا کہ ’’انقلاب اسلامی اور اس کے تمام مراحل امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا معجزہ ہیں‘‘۔
انہوں نے جوانوں کے دلوں میں جو اعتماد بنفس پیدا کیا ہے وہ پھیلتے پھیلتے تمام ممالک تک پہنچ گیا ہے اور اس بات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے حزب اللہ لبنان کے عسکری ونگ کمانڈر شہید سید مصطفی بدرالدین کی شخصیت اور ان کی شجاعت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید مصطفی بدرالدین ایک عارف مسلک انسان تھے۔ ان کا نعرہ تھا کہ ’’ہم انجام دے سکتے ہیں‘‘۔ وہ اپنے آپ کو اس قدر اوپر لے گئے کہ خطے کی سب سے بڑی عسکری شخصیت بن گئے اور انہوں نے چیلنجز کو فرصتوں میں تبدیل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ملک کے چپے چپے سے جارح قوتوں کو نکال کرہی چین سے بیٹھیں گے، بدر الدین الحوثی
شباب المقاومہ عالمی محاذ کے جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ شہید مصطفی بدرالدین خونخوار امریکہ اور غاصب اسرائیل کے سب سے بڑے دشمن بن گئے تھے اور خطے بلکہ پوری دنیا میں ان کے مفادات کو نقصان پہنچایا۔
حجت الاسلام پور ہاشمی نے کہا کہ شہید سرفراز سید مصطفی بدرالدین صاحب فکر و اندیشہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا نعرہ تھا کہ ’’ہم انجام دے سکتے ہیں‘‘ کو عملی جامہ پہنایا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے ثابت کیا کہ کم ترین وسائل کے باوجود بھی ایمان محکم اور آئمہ معصومین علیہم السلام سے توسل اور عزم راسخ کے ذریعہ امریکہ اور اسرائیل جیسے دشمنوں کے مقابلے میں فتح حاصل کی جا سکتی ہے۔