یمن

مستعفی یمنی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کا عندیہ

شیعیت نیوز: مستعفی یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی کے خصوصی مشیر عبدالعزیز المفلحی نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کی حمایت کرتے ہوئے اسے ’’مشترکہ مفادات‘‘ کا حصول قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روسی چینل رشیا ٹوڈے کے ساتھ گفتگو میں عبدالعزیز المفلحی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے والے ممالک نے ’’مشترکہ مفادات‘‘ کا حصول شروع کر دیا ہے جبکہ ہمیں بھی (اسرائیل کے ساتھ) متحد ہو کر اپنے مشترکہ مفاد کو نگاہوں میں رکھنا چاہئے۔

مستعفی یمنی صدر کے مشیر خاص نے اس حقیقت کی جانب اشارہ کئے بغیر کہ گذشتہ 8 سالوں سے ریاض میں مقیم مستعفی یمنی حکومت اسرائیل کے ساتھ ملکی تعلقات کی استواری کے حوالے سے کسی قسم کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں رکھتی، کہا کہ اگر قدس کے دارالحکومت پر مشتمل فلسطینی حکومت قائم کر دی جائے تو یمن کی (مستعفی) حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے تیار ہے!

عبدالعزیز المفلحی نے یمن کے بے فائدہ جنگ میں گرفتار ہو جانے پر تاکید کی اور حزب الاصلاح کو (مستعفی) یمنی حکومت کی شکست کا اصلی عامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ الاصلاح پارٹی سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے لیا گیا اسلحہ صنعاء (میں انصاراللہ) کے سامنے ڈال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی دھمکی سے قبل اسرائیل اپنے ذرہ برابر وجود پر نگاہ دوڑائے

دوسری جانب مآرب کی جانب یمنی فوجیوں کی پیشقدمی کو روکنے کیلئے سعودی اتحاد نے بڑا حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے کل 10 مرتبہ صرواح اور الجوبه پر بمباری کی۔ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے بڑے پیمانے پر یہ حملے مآرب کی جانب یمنی فوجیوں کی پیشقدمی کو روکنے کیلئے کئے ہیں۔

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 98 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔

جارح سعودی اتحاد کے جاری حملوں کے باوجود یمنی فوج اور رضاکار فورس نے شہر مآرب کی جانب مزید پیشقدمی کی ہے۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی فوج کی بڑے پیمانے پر کامیابی کے پیش نظرآئندہ چند دنوں میں یمنی عوام کو بڑی کامیابی ملنے کی توقع ہے جو درحقیقت آل سعود، اس کے پیروکاروں، وظیفہ خواروں اور زرخرید ایجنٹوں کے لئے بھاری اور تاریخی شکست ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button