اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد نقوی کی ہدایت پراسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخاب NA-133میں مسلم لیگ نواز کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

یاد رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے NA133کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان/اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجدعلی نقوی نے NA-133کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل جو اسلامی تحریک کے نام سے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے کے ایک وفد نے مسلم لیگ ن کر رہنما خواجہ سعد رفیق کے دفتر میں ن لیگ کے وفد سے ملاقات کی جس کے بعد شیعہ علماء کونسل نے اپنے سربراہ علامہ ساجدعلی نقوی کی جانب سے NA133کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کی حمایت کا اعلان کردیا۔

شیعہ علماء کونسل کے وفد کا کہنا تھا کہ عوام بھرپور انداز میں الیکشن میں حصہ لیں اور ن لیگ کی امیدوار کو کامیاب بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریمدان بارڈر اپڈیٹ! ایم ڈبلیوایم قائدین کے اسلام آباد اور تہران میں مسلسل رابطوں کی بدولت زائرین ایران میں داخل

شیعہ علماء کونسل کے وفد میں علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی، سید جعفر علی شاہ، امیر عباس بھٹی، چوہدری صغیر عباس ورک، حافظ واجد نقوی، سید فاطر عباس نقوی جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ سعد رفیق، خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے چوہدری یاسین سوہل، میاںنصیر احمد اور چوہدری سجاد شامل تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے NA133کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button