مشرق وسطی

اردن کے شہریوں کا صیہونی حکومت کے خلاف عوامی مظاہرہ

شیعیت نیوز: اردن کے شہریوں صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کی مخالفت کر رہے ہیں۔

اردن کے ہزاروں شہریوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی مخالفت کی اور صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔

اردن کے شہریوں نے جمعے کے روز دار الحکومت امان میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے خلاف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : آج وہ دن ہے جب پوری دنیا کے مستکبر آپ کے مقابلے میں ہیں، آیت اللہ نوری ہمدانی

مظاہرین نے اسی طرح صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات  کے درمیان پانی کے بدلے بجلی کے معاہدے کی بھی کھل کر مخالفت کی۔

در ایں اثنا صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے مراکش دورے کی اس ملک کے عوام نے شدید مخالفت کی۔

رباط میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے مظاہرہ کرتے ہوئے صیہونی وزیر جنگ بینی گانٹز کے دورے کی مخالف کی۔

صیہونی وزیر جنگ بینی گانٹز منگل کے روز مراکش پہنچے تھے۔ وہ صیہونی حکومت کے پہلے وزیر جنگ ہیں جنہوں نے مراکش کا سرکاری دورہ کیا ہے۔ اس دورے کے دوران بینی گانٹز نے متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button