اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے بحران کے حل نہ ہونے کے ذمہ دار مغربی ممالک ہیں، فیصل المقداد

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے منگل کی رات کہا کہ مغربی ممالک ہمارے ملک کے بحران کے سیاسی حل کو سبوتاژ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے نے کہا کہ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ شام کی تمام سرزمین کو قبضے سے آزاد کرالیا جائے گا، اور شامی شہریوں کو بھی یقین ہے کہ ہمارے ملک کا ایک ایک ذرہ جلد وطن کی آغوش میں واپس آجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک فوجی مداخلت کے ذریعے شام پر براہ راست حملہ کرنے میں ناکام ہونے کے بعد، سیاسی طور پر ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

المقداد نے کہا کہ مغرب دہشت گردی اور فوجی کارروائی کے ذریعے شام پر اپنی مرضی مسلط کرنے میں ناکام رہا ہے جس کے بعد وہ اب کسی بھی سیاسی پیش رفت کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی ممالک شامی مہاجرین کی وطن واپسی میں رکاوٹ ہیں، عبداللہ بو حبیب

انہوں نے مغربی ممالک پر دمشق کے خلاف اپنے معاندانہ اقدامات کے ذریعے شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے میں ناکامی کا الزام لگای۔

شام کے وزیر خارجہ نے ترکی کی اپنی سرزمین میں فوجی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی شام کے بحران کے حل میں ایک رکاوٹ ہے۔

انھوں نے شمال مشرقی شام میں مختلف ملیشیاؤں اور دہشت گرد اور مسلح گروہوں کے لیے امریکی حکومت کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دمشق حکومت کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں اور فتوحات کو روکنے کے لیے واشنگٹن کے دباؤ کے مطابق ہے۔

آخر میں، المقداد نے عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی پر زور دیا اور عرب قوموں کے غصب شدہ حقوق کے حصول کے لیے عرب رہنماؤں کی کوششوں کو دوگنا کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button