مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں نے شہید فادی ابو شخیدم کے اہل خانہ کو گرفتار کر لیا

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ منسلک میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز قدس شریف کے قدیمی حصے میں استشہادی مزاحمتی کارروائی انجام دینے والے فلسطینی معلم شہید فادی ابو شخیدم کے اہل خانہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

عرب چینل الجزیرہ کے مطابق سوشل میڈیا یوزرز نے حماس کے مقامی رہنما کی کمسن بچی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور فادی ابو شخیدم کو مایۂ فخر قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں اور جو کچھ انہوں نے انجام دیا ہے، مسئلۂ فلسطین کے حق میں ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز مسجد اقصی کے باب السلاسل کے قریب واقع قدس شریف کے قدیمی حصے میں انجام پانے والی اس استشہادی کارروائی میں کم از کم 1 غاصب صیہونی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی افواج عراق سے نکلنے کا ارادہ نہیں رکھتیں، ترجمان یینٹاگون جیسیکا میکنلٹی

دوسری جانب عبری زبان کے اسرائیلی چینل ’’کان نیوز‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ فادی ابو شخیدم کی اہلیہ اور ان کی بچی کو اردن سے فلسطین واپس پہنچتے ہی ’’النبی‘‘ نامی پل سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اسرائیلی جاسوس تنظیم ’’شاباک‘‘ نے ان کی اہلیہ سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اسرائیلی اخبار ہاآرتص نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی فورسز نے ابوشخیدم کی اہلیہ و بچی کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے اور بھائی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں صہیونی مظالم کے خلاف قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےو الے ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز صہیونی جیل میں قید غیر قانونی حراستی پالیسی کے خلاف بھوک ہڑتال کر نے والے چوتھے فلسطینی 34 سالہ ایاد الحریمی کوجو گذشتہ 61 دنوں سے رہائی کے لیے بھوک ہڑتال پر تھے کو صیہونی فوجی عدالت نےایک معاہدے کے تحت 4 مارچ 2022 کو رہا کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

رواں سال ماہ اپریل میں گرفتار ہونے والے فلسطینی اسیر نے صیہونی عدالت کے جاری کر دہ فیصلے کے بعد اپنی احتجاجی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہےتاہم اب بھی صہیونی جیلوں میں 85 روز سے بھوک ہڑتالی ھشام ابوھواش اوردرجنوں فلسطینی قیدی عالمی اداروں کی جانب امداد طلب نظروں سے رہائی کے منتظر ہیں جنہیں قابض حکام نے بغیر کسی جرم اور مقدمے کے صیہونی زندانوں میں قید کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button