کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں طالبان فورس کے دو اہلکار زخمی

شیعیت نیوز: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں طالبان فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکہ پولیس ڈسٹرکٹ ٹو مجاہدین بازار میں ہوا ۔ بم سڑک پر پہلے سے نصب تھا جس کے ذریعے طالبان فورس کو نشانہ بنایا گیا۔
کابل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں طالبان فورس کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل داعش دہشت گرد طالبان فورس ، مساجد اور افغان عوام پر حملوں کی ذمہ د اری قبول کرتی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام جاکر داعشی لشکر میں شامل ہونے والے پاکستانی تکفیری دہشت گردوں کی مکمل تفصیلات منظر عام پر آگئیں
دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے ایک بیان میں افغانستان کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی اداروں پر افغانستان کے خلاف پابندیاں کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو انسانی المیہ کا سامنا ہے اور افغانستان کے موجودہ بحران کے پیش نظر افغانستان میں کئی ملین افراد کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 ملین آٹھ لاکھ افغان شہریوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے جو افغانستان کی آبادی کا نصف حصہ ہیں۔ کم سے کم ایک ملین افغان بچےغذائی قلت کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی عوام نے اسرائیلی منصوبوں کی مخالفت کو اپنے ایجنڈے میں شامل کر رکھا ہے، ابوشریف
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ افغانستان میں ہر ماہ 200 ملین ڈالر کی انسان دوستانہ مدد درکار ہے۔
ادھر طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ مغربی ممالک افغانستان میں جان بوجھ کر اقتصادی بحران پیدا کررہے ہیں ، اس سے قبل افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بھی ایک خط میں امریکی کانگریس پر زوردیا تھا کہ وہ افغان عوام کے اثاثوں کو آزاد کردے۔