اہم ترین خبریںسعودی عرب

آل سعود کا ایک اور شرمناک کارنامہ،سرزمین مقدس حجاز پرعیاشی کے ایک اور نئے اڈے کا افتتاح

واضح رہے کہ کعبۃ اللہ ، سرزمین انبیاء اور سرزمین وحی ہونے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ کیلئےمقدس سرزمین ہے لیکن آل سعود کی جانب سے ان مقدسات کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا جس کی بنا پر پورے عالم اسلام میں آل سعود کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے۔

شیعیت نیوز: سرزمین مقدس حجاز ،خانہ خدا اور مزار اقدس رسول اکرم ؐ پر قابض آل سعود نے سرزمین وحی کے تقدس اور حرمت کی پامالی کیلئے کمر کس لی، قہر خدا وندی کو دعوت دینے والے اقدامات میں تیزی سے اضافہ ،آئے روز نت نئے عریانی وفحاشی کے اڈوں کا قیام زور وشور سے جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سرزمین کعبۃ اللہ و سرزمین وحی حجاز مقدس پر قابض ملعون آل سعود کی جانب سے سعودی عرب میں فحاشی و عریانی کے نئے اڈے کا افتتاح کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب کو روشن خیال بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں روشن خیالی کے نام پر سعودی عرب میں یکے بعد دیگرے فحاشی و عریانی کے اڈوں کا افتتاح کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی سابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف کی موت کی خبریں

اس سلسلے میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے 125 کلومیٹر کے فاصلے پر پیور بیچ نامی جگہ کا افتتاح کردیا گیا ہے جہاں خواتین و مردوں کی مخلوط سوئمنگ کرسکیں گے۔ ساتھ ہی اس بیچ پر لباس کی بھی کوئی قید نہیں ہےاوریہاں پر شرمناک لباس میں خواتین و مردوں کی سوئمنگ جاری ہے۔

بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ آل سعود نے اس بیچ پر نائٹ کلب بھی قائم کیا ہے جہاں رات بھر رقص و موسیقی کی محفلیں بھی سجائی جاتی ہیں اور آل سعود کا پسندیدہ مشروب شراب بھی پیش کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کعبۃ اللہ ، سرزمین انبیاء اور سرزمین وحی ہونے کی وجہ سے پوری امت مسلمہ کیلئےمقدس سرزمین ہے لیکن آل سعود کی جانب سے ان مقدسات کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا جس کی بنا پر پورے عالم اسلام میں آل سعود کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button