دنیا

امریکہ نے اپنے شہریوں کو بیت المقدس کے غیر ضروری سفر سے خبردار کردیا

شیعیت نیوز: اسرائیل کے عبرانی  ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کی تازہ کشیدہ صورت حال کے تناظر میں امریکی وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو بیت المقدس بالخصوص پرانے شہر کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 7 کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ  ایک بیان میں کہا کہ اس نے القدس میں موجود امریکی شہریوں اور عملے کو پرانے بیت المقدس کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز پرانے بیت المقدس میں چاقو کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے تھے۔ جوابی کارروائی میں قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اردن کی پیشہ ور تنظیموں کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی تمام اشکال کو مسترد کر دیا

دوسری جانب اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ اپنے معاملات کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پیش رفت برطانیہ کی جانب سے حماس کو ’’دہشت گرد تنظیم‘‘ قرار دینے کے بعد سامنے آئی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوگریک نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا ہم جب بھی ضروری ہو غزہ کے حکام (حماس کے زیر انتظام) کے ساتھ معاملہ کرتے رہیں گے۔ر ہم اس کا فیصلہ رکن ممالک پر چھوڑتے ہیں۔

جمعہ کو برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے اعلان کیا کہ انہوں نے پارلیمنٹ سے ایک قانون منظور کرایا ہے جس میں حماس کو دہشت گرد تنظیم میں شامل کیا گیا جس کے بعد حماس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پٹیل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج میں نے حماس پر مکمل پابندی لگانے کے لیے اقدامات کیے۔ حکومت جہاں کہیں بھی ہے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

فلسطینی دھڑوں کی طرف سے برطانوی فیصلے کی مذمت کی گئی۔ اسلامی جہاد تحریک نے اسے معاندانہ اور غیر منصفانہ قرار دیا، جب کہ پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے اسے مزاحمت کو نشانہ بنانے کی منظم سازش  قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button