عراق

بغداد میں عراقی وزارت انصاف کے ایک عہدےدار کے مکان پر فائرنگ

شیعیت نیوز: ایک نامعوم مسلح ٹولے نے بغداد میں مقیم عراق کی وزارت انصاف کے ایک عہدےدار کے مکان پر فائرنگ کی ہے۔

شفق نیوز کے مطابق ایک نامعلوم مسلح ٹولے نے اتوار کی شب بغداد کے الکمالیہ علاقے میں واقع وزارت انصاف کے ایک عہدے دار کے مکان پر فائرنگ کی اور ایک ہینڈ گرینڈ پھیکا۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم گھر کی درودیوار اور سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

حملہ آوروں کے محرکات اور انکی ماہیت کے سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دس اکتوبر کو عراق میں عام پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے جن کے ابتدائی نتائج کے اعلان کے بعد سے عراق کے مختلف شہروں اور علاقوں میں اب تک بارہا عوامی مظاہرے ہو چکے ہیں جو بسا اوقات پرتشدد جھڑپوں کی شکل بھی اختیار کر لیتے ہیں۔

ابھی حال ہی میں عراق کے وزیر اعظم مصطیٰ الکاظمی کے مکان کو بھی نامعلوم افراد نے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کی ملکی، علاقائی و عالمی سطح پر سخت مذمت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی’’ تنہا گریہ کن ‘‘ کتاب پر تقریظ کی رونمائی

دوسری جانب حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں موسسہ زہرا علیہا السلام کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی پدرانہ نصیحتوں اور ضروری ارشادات میں عراق کی اہمیت پرگفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ عراق ہی امام زمانہ عج کی قیادت مبارک میں عالمی عادلانہ حکومت کا مرکز ہوگا اور پھر یہیں سے پوری دنیا کے کونے کونے میں عدل و انصاف پھیلایا جائےگا، نجف اشرف کی مقدس زمین،اور مسجد کوفہ اس عظیم الہی منصوبے کا گواہ بنےگا۔

مرجع عالی قدر نے علم و حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف دنیا کے حوزات علمیہ کی ماں کا درجہ رکھتی ہے اسی سے نکل کر پوری دنیا کےحوزے وجود میں آئے گویا کہ سب اسکی شاخیں ہیں۔

انہوں نےمزید فرمایا کہ علم دو طرح کے ہیں علم ادیان کہ جسکی ذمہ داری حوزہ علمیہ نے اپنے کاندھوں پر اٹھا رکھی ہے تاکہ اس علم کے ذریعہ لوگ اصلاح نفس کو یقینی بنائیں اور تقرب الہی کا راستہ ہموارکریں دوسرا علم علم ابدان ہے کہ جسے دنیا کے اسکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھایا جاتا ہے اس علم کے حصول میں بدن کی بھلائی ہےان دونوں علموں میں سے ہرعلم ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اور دونوں ایک دوسرے کو مکمل کرتا ہے۔

انہوں نےفرمایا کہ عراق کی تعمیر نوعلمی اصولوں پر کی جائے اور ہر شعبے خاص کر علمی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ترقی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے توفیقات میں زیادتی اور ثبات قدمی کےلئے بادگاہ ایزدی میں دعائیں فرمائیں، اپنی جانب سے مذکورہ وفد نے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف کا انکی نصیحتوں، ارشادات اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button