دنیا

چین کی وزارت خارجہ نے جے سی پی او اے میں ایران کی ٹھوس انداز میں حمایت

شیعیت نیوز: جوہری معاہدے جے سی پی او اے میں چین کی وزارت خارجہ نے ایران کی ٹھوس انداز میں حمایت کی ہے۔

بیجنگ سے ہمارے نامہ نگار کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لیجیان نے جمعے کو پریس کانفرنس میں کہا کہ چین سبھی فریقوں سے اس تعلق سے مثبت رول ادا کرنے اور متعلقہ فریقوں سے زیادہ سے زیادہ سفارت کاری کی اپیل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پارلیمنٹ میں فلسطینی انتفاضہ کی حمایت کے سیکرٹریٹ کی برطانوی اقدام کی مذمت

ژائو لیجیان نے کہا کہ متعلقہ فریقوں کی چاہيئے کہ منطقی رویہ اپنائیں، حوصلے سے کام لیں اور ایسے ہر اقدام سے بچیں جو ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کرانے کے لئے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہونچائے۔

اس سے پہلے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا تھا کہ ایران کے جوہری معاملے میں موجودہ بحرانی صورتحال کے ذمہ دار امریکہ کو چاہیئے کہ وہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی اپنی غلط پالیسیوں کی اصلاح کرے اور اس تعلق سے دوسرے فریق بھی مثبت رول ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور تین یورپی ممالک نے اپنے جوہری وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے، مجید تخت روانچی

ایران اور گروہ چار جمع ایک کے درمیان جن نکات پر اختلاف ہے وہ یہ کہ امریکہ اس ملک کے سابق صدر کے زمانے میں لگائی گئیں پابندیوں میں سے زیادہ تر پابندیوں کو باقی رکھنا چاہتا ہے۔ اسے کے علاوہ موجودہ بائیڈن حکومت امریکہ کی آئندہ حکومتوں کے جوہری معاہدے سے باہر نہ نکلنے کی کسی بھی طرح کی ضمانت دینے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔

ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے امریکہ کے غیر قانونی طریقے سے نکلنے کا یکطرفہ اعلان کیا اور ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی ناکام پالیسی اپنانے پر مُصر رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button