اہم ترین خبریںایران

سامراج طاقتیں ایک نرم جنگ میں ہماری قوم کو اپنی صلاحیتوں سے غافل کرنا چاہتی ہیں

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فرمایا کہ سامراج طاقتیں ایک نرم جنگ میں ہماری قوم کو اپنی صلاحیتوں سے غافل کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بات آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بروز منگل سے ممتاز اور اعلی علمی اور سائنسی شخصیات کے ساتھ ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای سے ممتاز اور اعلی علمی اور سائنسی شخصیات نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات طبی پروٹوکول کی رعایت کے ساتھ حسینیہ امام خمینی (رہ) انجام پذیر ہوئی ۔

انہوں نے بتایا کہ سامراج طاقتیں ایک نرم جنگ میں ہماری قوم کو اپنی صلاحیتوں سے غافل کرنا چاہتی ہیں اور جب کسی قوم کی قابلیت کو نظر انداز کر دیا جائے تو اس قوم کی لوٹ مار آسان ہو جاتی ہے۔ غفلت لوٹ مار کا پیش خیمہ ہے، لوٹ مار غفلت کو بڑھاتی ہے۔ غفلت اور لوٹ مار ساتھ ساتھ چلتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشرق وسطیٰ پر سائبر حملوں میں اسرائیل ملوث ہے، ای سیٹ

انہوں نے بتایا کہ جو چیز سائنسدان کو سائنسدان بناتی ہے وہ صرف ذہنی قابلیت اور صلاحیت نہیں ہوتی۔ بہت لوگ ہیں ان کے پاس صلاحیت اور استعداد ہے اور لیکن اپنی صلاحیت سے صحیح استعمال نہیں کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ استعداد اور صلاحیت صرف کافی نہیں ہے بلکہ ہمیں استعداد و صلاحیت کی اس نعمت کی قدر دانی کرنی ہوگی اور اس استعداد کی بنیاد پر کام اور کوشش کرنی چاہیے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ہمارا ملک ذہنی صلاحیتوں کے لحاظ سے عالمی اوسط سے زیادہ ہے اور یہ بات کوئی دعویٰ نہیں ہے، ثابت ہوچکی ہے۔

ایرانی قائد انقلاب نے کہا کہ سامراج کی نرم جنگ کا ایک اہم حصہ یہ ہے کہ کسی قوم کو اپنی صلاحیت سے غافل کرنا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے بتایا کہ بعض یونیورسٹیوں میں ایسے عناصر ہیں جو نوجوان اشرافیہ کو ملک چھوڑنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ یہ خیانت ہے، یہ ملک سے دشمنی ہے، اس نوجوان کے ساتھ کوئی دوستی بھی نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button