دنیا

امریکی کانگریس پر حملہ ہماری اقدار پر حملہ تھا، جینز اسٹولٹن برگ

شیعیت نیوز: نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے ایک انٹرویو میں 6 جنوری کو امریکی کانگریس پر ٹرمپ کے حامیوں کے مہلک حملے کو نیٹو اقدار پر حملہ قرار دیا۔

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے 6 جنوری کو امریکی دارالحکومت پر ہونے والے حملے کو نیٹو اقدارپر حملہ قرار دیا۔

اسٹولٹن برگ نے Axius کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہاکہ میں اسے ریاستہائے متحدہ کے بنیادی جمہوری اداروں اور اس کے نتیجے میں نیٹو کی بنیادی اقدار پر حملے کے طور پر دیکھتا ہوں۔

انہوں نے برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ پیر کو ریکارڈ کیے گئے ایک انٹرویو میں کہاکہ مجھے یقین ہے کہ امریکہ پہلے ہی مشکل وقت اور بحرانوں سے گزر چکا ہے اور ہمیشہ جمہوری اداروں کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ ان سے نکلا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اتحادی مضبوط جمہوریت کے ساتھ باقی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی قیدیوں کے خلاف جارحیت پر صنعا حکومت کا اقوام متحدہ کو احتجاجی خط

یادرہے کہ گذشتہ سال 6 جنوری کوامریکی کانگریس 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی منظوری کے لیے الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی گنتی کر رہی تھی کہ کچھ امریکی قانوز گزاروں نے ٹرمپ سے پرامن طریقے سے مظاہرے کرنے کے لیے کہاتاہم ٹرمپ کے حامی بڑی تعداد میں کانگریس پر حملہ کیا اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد عمارت اور اس کے مختلف کمروں میں گھس گئے۔

واضح رہے کہ اس حملے میں ایک پولیس افسر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے،امریکی کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے نے ان کے کانگریس کے دوسرے مواخذے کی نشاندہی کی۔ تاہم امریکی سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کی ریپبلکنز نے مخالفت کی اور ناکام رہے۔

قابل ذکر ہے کہ سابق امریکی صدر نے کبھی بھی اس حملے کی مذمت نہیں کی جبکہ حال ہی میں اپنے حامیوں کا دفاع کیا جنہوں نے 6 جنوری کو امریکی کانگریس پر اپنے مہلک حملے کے دوران ان کے نائب مائیک پینس کو پھانسی دینے کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button