اہم ترین خبریںعراق

شمالی عراق میں ترکی کا ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال

شیعیت نیوز: عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر رکن نے شمالی عراق میں ترکی کے ممنوعہ ہتھیاروں ( کیمیائی حملے) کا اعلان کیا جس میں درجنوں افراد بے گھر ہوگئے۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی KDPکے ایک سینئر رکن نے کہا کہ ترک فوج کےکیمیائی حملوں کے بعد شمالی عراق میں سینکڑوں باشندے بے گھر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی جوانوں کو امریکی بنانے کا منصوبہ ’’ آئیلیپ ‘‘ امسال بھی جاری رہے گا، امریکہ

عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رکن مجید شینگالی نے کہاکہ ترکی کے بار بار فضائی حملوں اور ممنوعہ ہتھیاروں نے عراق میں بالعموم اقتصادی بحران اور خاص طور پر کسانوں کے بے گھر ہونے اور ان کی زمینوں اور باغات کو ترک کرنے کی وجہ سے موسمیاتی بحران پیدا کیا ہے۔

انہوں نے عراق کی مرکزی حکومت اور پھر اربیل کو حملوں کی روک تھام کے ساتھ ساتھ بے گھر ہونے والوں کی حفاظت کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ بغداد اور اربیل کو حملوں کو روکنے کے لیے اقتصادی اور سفارتی آلات استعمال کرنے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی ایشیائی علاقہ میں امریکہ کی گھناؤنی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں، سیاسی ماہرین

کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے اس رکن کے مطابق، عراق ترکی سے سالانہ 11 بلین ڈالر درآمد کرتا ہےجسے بند کرنا ترکی کو بین الاقوامی طور پر ممنوعہ ہتھیاروں سے ہماری زمینوں کو خشک کرنے اور PKK کے بہانے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے سے روک دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button