مقبوضہ فلسطین

فلسطینی قیدیوں کے خلاف صیہونیوں کی طبی غفلت

شیعیت نیوز: فلسطینی اتھارٹی کے وزیر صحت نے صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی صورتحال اور ان کے خلاف جان بوجھ کر طبی غفلت برتنے پر خبردار کیا۔

روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی وزیر صحت نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے پانچ فلسطینی اسیران کی خطرناک جسمانی حالت کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق می الکیلہ نے عالمی برادری اور قانونی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی زندگیاں بچانے کے لیے فوری اقدام کریں،انہوں نے مزید کہاکہ قابض صیہونی حکومت قیدیوں کی صحت پر توجہ نہیں دیتی اور جان بوجھ کر ان کے خلاف طبی غفلت برتتی ہے۔

الکیلہ نے صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی صحت کی مشکل صورتحال اور ان کے خلاف طبی غفلت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی وزارت صحت قابض حکومت کی جیلوں کے اندر قیدیوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ 550 فلسطینی قیدی مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہیں اور انہیں مسلسل پیروی اور نگہداشت کی ضرورت ہے، ان میں سے کم از کم 10 کو کینسر اور رسولی ہے جبکہ قیدیوں کے معاملے پر خاموشی کو ان کی ناگزیر موت سمجھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کی اسلحہ ساز ایلبٹ سسٹمز کمپنی نے اپنی شاخ کھول لی

دوسری جانب صیہونی حکومت سے متعلق میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جاسوس تنظیم شاباک کے سربراہ رونن باک نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات گذشتہ ہفتے رونن کی جانب سے رام اللہ کے خفیہ دورے کے دوران وقوع پذیر ہوئی۔

صیہونی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں شاباک اور فلسطینی سکیورٹی فورسز کے درمیان انٹیلیجنس تعاون کی ’’مزید توسیع‘‘ سمیت متعدد اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے مغربی کنارے میں حماس کے بڑھتے اثرورسوخ اور مبینہ طور پر خطے کے استحکام کو داؤ پر لگانے والے اس کے اقدامات کے خلاف مشترکہ ایکشن پر اتفاق کیا ہے۔

عرب اخبار رأی اليوم کے مطابق اسرائیلی انٹیلیجنس چیف اور فلسطینی صدر کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات 2 ماہ قبل کے اسرائیلی وزیر جنگ بینی گینٹز کے رام اللہ کے دورے کے مانند ہے جبکہ ان خفیہ دوروں کا مقصد فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف فلسطینی حکومت کو زیادہ سے زیادہ طاقتور بنانا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button