ایرانی حکام کو عوام کے ساتھ رہ کر ان کی مشکلات کو حل کرنا چاہیے، باقر قالیباف

17 نومبر, 2021 07:54

شیعیت نیوز: ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے میں استقامت کا مظاہرہ کیا ہے ایرانی حکام کو عوام کے ساتھ رہنا اور ان کی مشکلات کو دورکرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ایرانی اسپیکر نے سوسنگرد کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں عوام نے شجاعت اور بہادری کا ثبوت دیا اور سوسنگرد کے لوگوں نے بعثی ٹینکوں کا شجاعت اور بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ میں سوسنگرد کی آزادی کی مناسبت سے خطے کے عوام اور شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

قالبیاف نے کہا کہ ایرانی قوم کے ایثار اور قربانی کے نتیجے میں ہم آج پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں ۔ آج ایرانی حکام کو عوام کے مسائل پر توجہ دینی چاہیے، عوام کے ساتھ رہنا چاہیے اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں اقدام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر علامہ رئیسی کی ایرانی عوام کے خلاف تمام ظالمانہ پابندیاں ہٹانے پر تاکید

دوسری جانب ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی میزبانی میں مارچ میں 28ویں قومی کانفرنس اور ایرانی جوہری توانائی سے متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوگی۔

یہ کانفرنس عملی طور پر 2 سے 4 مارچ تک منعقد ہو گی اور جو شرکت کرنے والے افراد اپنے تحقیقی مقالے سمری کی صورت میں جمع کروانا چاہتے ہیں وہ 20 نومبر تک کانفرنس کے جنرل سیکرٹریٹ میں اپنے تحقیقی مقالے جمع کرا سکتے ہیں۔

ہر سال منعقد ہونے والی ایرانی جوہری کانفرنس کو ملک میں جوہری سائنس کے شعبے کی سب سے بڑی تقریب تصور کیا جاتا ہے جو اس سال پہلی بار بین الاقوامی سطح پر منعقد ہو رہا ہے۔

کانفرنس کے دوران تکنیکی اور خصوصی موضوعات کی ایک وسیع رینج پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جس میں اسٹریٹجک اور قانونی مسائل کا مطالعہ شامل ہے، اس کے علاوہ دیگر موضوعات جیسے جوہری انتظام، جوہری حقوق، جوہری تحفظ اور بنیادی تحفظات شامل ہیں۔

4:46 صبح اپریل 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔