عراق

عراقی جوانوں کو امریکی بنانے کا منصوبہ ’’ آئیلیپ ‘‘ امسال بھی جاری رہے گا، امریکہ

شیعیت نیوز: امریکہ کی جانب سے عراق میں متنازعہ تہذیبی منصوبہ ’’ آئیلیپ ‘‘ (IYLEP- Iraqi Young Leaders Exchange Program) امسال بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ پروگرام سال 2022ء میں بھی جاری رہے گا جبکہ اس کے لئے عراقی جوانوں کی درخواستوں کو 6 دسمبر تک قبول کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے واشنگٹن کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ آئیلیپ ، عراقی جوانوں کے لئے ایک خصوصی تعارفی پروگرام ہے جس سے ’’بااستعداد‘‘ عراقی جوان استفادہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے عراقی جوانوں کو 4 ہفتے تک امریکہ میں رکھ کر امریکی تہذیب سے متعارف کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ امریکی پروگرام اپنے آغاز سے ہی عراقی ماہرین کی سخت تنقید کا نشانہ بنتا چلا آ رہا ہے جن کا کہنا ہے کہ اس جیسے امریکی پروگرام درحقیقت اسلامی تہذیب پر کاربند عراقی جوانوں کو بہکانے اور ان کے ذہنوں کو اپنے استعماری منصوبوں میں کام لانے کے لئے ڈیزائن کی گئی ’’سافٹ وار‘‘ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں امریکی وزارت خارجہ کے وفد کی علیحدگی پسند کرد رہنماؤں کے ساتھ ملاقات

عراقی ماہرین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس جیسے اقدامات کے ذریعے عراقی جوانوں کی افکار کو اپنے کنٹرول میں لا کر انہیں عراقی مسلمان معاشرے کی تہذیبی و اخلاقی بنیادوں سے دور کرنا چاہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق تہذیبی خطرات سے مناسب انداز میں نمٹنا، تمام عراقی مسلم حلقوں کی اولین ترجیح ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ عراقی جوانوں کو امریکی تہذیب سے متعارف کروانے کا یہ گھناؤنا منصوبہ بغداد میں موجود امریکی سفارت خانے کی جانب سے چلایا جارہا ہے جبکہ اس حوالے سے امریکی وزارت خارجہ منصوبہ بندی کرتی اور اسے آگے بڑھاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی ماہرین کی پرزور مخالفت کے باوجود ’’عراقی جوان رہنماؤں کے (تہذیبی) تبادلے کا پروگرام‘‘ امریکہ کی جانب سے سال 2007ء میں پہلی مرتبہ عراق میں چلایا گیا تھا جس کے ذریعے عراق سے 1 ہزار 200 جوان لڑکوں لڑکیوں کو امریکہ لے جایا اور امریکی تہذیب سے آشنا کیا گیا تھا تاہم سال 2009ء میں یہ پروگرام روک دیا گیا جبکہ 28 اکتوبر 2013ء کے روز اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button