علامہ شیخ صلاح الدین اورعلامہ راجہ ناصرعباس کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم کی شوریٰ عالی وشوریٰ مرکزی کے اجلاسوں کا انعقاد
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی اور شوریٰ مرکزی کے علیحدہ علیحدہ اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔
شوریٰ عالی کا اہم اجلاس سربراہ شوری عالی حجۃ الاسلام والمسلمین مفسر قرآن علامہ شیخ حسن صلاح الدین حفظہ اللہ کی زیرصدارت منعقدہوا جس میں اب تک کےتنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔
اس اجلاس میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ عالی بشمول مرکزی صدر آئی ایس او زاہد مہدی شریک ہوئے، اجلاس میں سالانہ مرکزی کنونشن اور نئے مرکزی سیکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے اجلاس شوریٰ مرکزی کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی ، فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی کنونشن اپریل 2022 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے باجوڑ میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
علاوہ ازیں ایم ڈبلیوایم کی شوریٰ مرکزی کا اہم اجلاس علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرصدارت منعقدہوا ۔اجلاس میں ملک کے چاروں صوبوں،آزاد جموں کشمیر، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وصوبائی قائدین نے شرکت کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
اجلاس میں صوبوں کی تین ماہ کی کارکردگی کے جائزہ بھی لیا گیا جبکہ آئندہ تین ماہ کیلئے پروگرامات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ شرکائے اجلاس نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور دہشت گردوں اور کالعدم جماعتوں کے ساتھ حکومتی مذاکرات اور معافیوں کے اعلان اور شیعہ مسنگ پرسنز کے ساتھ متعصبانہ روئیے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔







